Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جون 30, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
    • سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری
    • صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی
    • عوام کیلئے ایک اور ریلیف ،حکومت کا بجلی بلوں سے صوبائی ’’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘‘ختم کرنے کا فیصلہ
    • وزیراعظم شہبازشریف کی پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایت
    • ترک صدر طیب اردوان کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی مذمت
    • دنیا نے بھارتی مؤقف مسترد کر دیا، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جاسکتا، وزیر دفاع
    • ملک میں پرائمری سکولوں کی سطح پر مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » امریکی کانگریس کے رکن نے افغان طالبان کی امداد روکنے کا مطالبہ کر دیا
    افغانستان

    امریکی کانگریس کے رکن نے افغان طالبان کی امداد روکنے کا مطالبہ کر دیا

    جنوری 7, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    امریکی رکن کانگریس ٹم برشیٹ نے افغان طالبان کی مالی امداد روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ رکن امریکی کانگریس ٹم برشیٹ نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو افغان طالبان کی مالی امداد روکنے کے حوالے سے خط لکھا ہے۔

    کانگریس مین ٹِم برشیٹ نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبان کو دی جانے والی امریکی غیر ملکی امداد کو روک دیں۔ انہوں نے امریکی ٹیکس دہندگان کے ڈالروں کے استعمال کے بارے میں ”سخت تحفظات“ کا اظہار کیا اور اسے ”دہشت گردوں“ کی مالی معاونت قرار دیا۔

    برشیٹ نے دعویٰ کیا کہ بائیڈن انتظامیہ کے تحت امریکی غیر ملکی امداد بالواسطہ طور پر طالبان کی مالی معاونت کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری انٹونی بلنکن نےاعتراف کیا غیر سرکاری تنظیموں نے طالبان کو تقریباً 10ملین ڈالر کی رقم غیر ملکی امداد ٹیکس کی مد میں ادا کی۔

    ٹم برشیٹ نے الزام عائد کیا کہ طالبان کو فنڈز فراہم کر کے دنیا بھر میں دہشتگردی کی مالی معاونت کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ پر زور دیا کہ غیر ملکی امداد کی مد میں ایسی فنڈنگ کو ختم کیا جائے اور امریکہ کو بیرون ملک اپنے دشمنوں کی مالی امداد نہیں کرنی چاہیے۔

    خط کے سامنے آنے کے بعد ایلون مسک نے بھی یہ سوال اٹھایا ہے کہ کیا ہم واقعی امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم طالبان کو بھیج رہے ہیں؟

    اس خط کے سامنے آنے کے بعد یہ ثابت ہوتا ہے کہ افغان طالبان دنیا میں ان پر لگی دہشتگردی کی چھاپ کو ختم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ یہ خط اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ افغان طالبان خطے بالخصوص پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دینے میں مصروف ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article’’اگرشہری آرمی ایکٹ میں درج جرم کا مرتکب ہوا تو ٹرائل آرمی کورٹ میں ہوگا‘‘: جسٹس محمد علی مظہر کے ریمارکس
    Next Article جہانگیر جانی اب ایک انوکھے کردار میں جلوہ گر ہوں گے
    Web Desk

    Related Posts

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    جون 30, 2025

    سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری

    جون 30, 2025

    صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی

    جون 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    جون 30, 2025

    سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری

    جون 30, 2025

    صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی

    جون 30, 2025

    عوام کیلئے ایک اور ریلیف ،حکومت کا بجلی بلوں سے صوبائی ’’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘‘ختم کرنے کا فیصلہ

    جون 30, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کی پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایت

    جون 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.