کرک میں دو فریقین کے مابین شدید فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا ۔، جاں بحق ہونے والوں میں پشاور سے آیا ایک مہمان بھی شامل ہے ۔
کرک: پولیس حکام کے مطابق غنڈی میر خان خیل کے علاقہ جنگڑ خیل واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔
پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سہیل،واحد اللہ،کاشف،گوہر کے نام سے ہوئی،قتل ہونے والوں میں پشاور سے آیا مہمان بھی شامل ہے ۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کو صابر آبادہسپتال منتقل کردیا ۔

