پشاور میں تھانہ فقیر آباد کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا، پولیس حکام نے بتایا کہ قتل ہونے والے خواجہ سرا کی شناخت بجلی کے نام سے ہوئی ہے ۔
پشاور: پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا قتل ہوگیا، جس کے قتل کا دعوی وقار عرف شینا نامی شخص پر کیا گیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت بجلی نامی خواجہ سرا کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق وقار عرف شینا کے خلاف فقیر آباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بجلی کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گ۔

