خیبرپختونخوا کابینہ کے دو وزرا نے استعفیٰ دے دیا، مستعفی ہونے والوں میں صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ اور وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل ترکئی شامل ہیں ، انہوں نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ کو ارسال کردیئے ۔
پشاور: صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل ترکئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو بھجوا دیا۔
صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ نے بھی استعفیٰ تحریری طور پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا ۔
ذرائع کے مطابق دونوں وزرا کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بہت پہلے سے ہٹانا چاہتے تھے ,وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گزشتہ روز بانی چیئرمین کے ساتھ ملاقات میں دونوں وزرا سے متعلق بات چیت ہوئی تھی ۔