Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, ستمبر 4, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر آپریشنز، 48 دہشت گرد ہلاک
    • مہنگائی پر حکومت سے آر پار کا فیصلہ؟ جماعت اسلامی کی نئی شرائط سامنے آ گئیں
    • وزیراعظم شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار تعزیت
    • پاسکو فوری طور پر صوبوں کو گندم کی فراہمی یقینی بنائے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ہدایت
    • وزیراعظم شہبازشریف کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین بھی پیش کیا
    • پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 15 خوارج ہلاک کردیے
    • وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
    • بلوچ خواتین بلوچستان کے روشن مستقبل کی امید ہیں، صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » یواے ای کے صدر کی پاکستان کی معیشت مستحکم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف
    اہم خبریں جنوری 6, 2025

    یواے ای کے صدر کی پاکستان کی معیشت مستحکم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف

    Facebook Twitter Email
    UAE President praises Prime Minister Shehbaz Sharif for stabilizing Pakistan's economy
    وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر حمد بن زاید النہیان سے رحیم یار خان میں ملاقات کی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر حمد بن زاید النہیان کے درمیان رحیم یار خان میں ملاقات ہوئی ہے اور اس دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات سمیت ترجیحی شعبوں میں وسیع ترتعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ۔

    ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی کے سفر میں متحدہ عرب امارات کے اہم کردار کی تعریف کی اور قابل تجدید توانائی، ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و تجدید، نوجوانوں میں صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ اور تجارت جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا ۔

    اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کے ساتھ کان کنی، معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون میں متحدہ عرب امارات کی گہری دلچسپی کو اجاگر کیا ۔

    اعلامیے کے مطابق محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کی معیشت مستحکم کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی متحرک قیادت کی تعریف کی اور زور دیا کہ اس نئی اقتصادی قوت نے دو طرفہ سرمایہ کاری اور تعاون میں اضافے کے امکانات پیدا کیے ہیں ۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کیا، عوام سے عوام کے روابط اور مشترکہ خوش حالی کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں خاص طور پر اقتصادی تعاون کے ضمن میں متحدہ عرب امارات کی غیر متزلزل حمایت پر شیخ زاید محمد بن النہیان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے پر زور دیا ۔

    اعلامیے کے مطابق ملاقات کا اختتام دونوں ممالک کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی طور پر ترجیحی شعبوں میں وسیع تر تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحکومت کے ساتھ مذاکرات، پی ٹی آئی نے ایک اور یو ٹرن لے لیا
    Next Article  حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں بحران کا امکان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر آپریشنز، 48 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 4, 2026

    مہنگائی پر حکومت سے آر پار کا فیصلہ؟ جماعت اسلامی کی نئی شرائط سامنے آ گئیں

    ستمبر 3, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار تعزیت

    ستمبر 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر آپریشنز، 48 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 4, 2026

    مہنگائی پر حکومت سے آر پار کا فیصلہ؟ جماعت اسلامی کی نئی شرائط سامنے آ گئیں

    ستمبر 3, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار تعزیت

    ستمبر 3, 2026

    پاسکو فوری طور پر صوبوں کو گندم کی فراہمی یقینی بنائے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ہدایت

    ستمبر 3, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین بھی پیش کیا

    ستمبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.