Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026: صاف ماحول، صحت اور تعلیم بہتر معاشرے کے لیے ضروری ہیں: مصدق ملک
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر
    • بلوچستان میں کم عمر بچیوں کو مبینہ خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام
    • فیلڈ مارشل سيد عاصم منیر کا دفاعی صنعتی کمپلیکس واہ کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ
    • سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
    • جنوبی وزیرستان کے بازار میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق، 8 افراد زخمی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمران خان کے سائفر الزامات کو امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو نےجھوٹ قرار دے دیا
    اہم خبریں مارچ 21, 2024

    عمران خان کے سائفر الزامات کو امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو نےجھوٹ قرار دے دیا

    Facebook Twitter Email
    US Assistant Secretary of State Donald Lowe has called Imran Khan's cipher allegations false
    Share
    Facebook Twitter Email

    عمران خان کے سائفر الزامات کو امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو نےجھوٹ قرار دے دیا ہے

     بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کے امریکی سائفر سے متعلق الزامات کو امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو نےجھوٹ قرار دے دیا ہے۔

    پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے امریکی کانگریس کمیٹی میں سماعت ہوئی جس میں امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو بھی پیش ہوئے اور اس حوالے سے انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

    بانی پی ٹی آئی اور سائفر کے الزامات

    ڈونلڈ لو کا کانگریس کمیٹی کو دیئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ ہمارا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹانے میں کوئی کردار نہیں تھا۔

    ڈونلڈ لو کے مطابق پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں، سائفر الزامات بھی جھوٹ پر مبنی تھے، سائفر کا الزام خود پاکستانی سفیر اسد مجید بھی جھوٹ قرار دے چکے ہیں، یہ الزام غلط ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف امریکا یا میں نے  اقدام کیا،پاکستان کی حکومت کو میٹنگ میں شامل سفیر نے بتایا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔

    چیئرمین امریکی خارجہ کمیٹی نے اس موقع پر ڈونلڈ لو کا بیان تسلی بخش قراردیا۔

    پاکستانی الیکشنز

    انہوں نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات 2024 سے متعلق کئے گئے سوالات پرجواب دیا کہ عوام کے اس حق کا احترام کرتے ہیں کہ وہ اپنی حکومت کو جمہوری عمل سے منتخب کریں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا انتخابی باضابطیوں کو دیکھنا کام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پشاور میں 31 برس پہلے تعیناتی کے وقت پاکستانی الیکشن کو قریب سے دیکھا، تین دہائیوں پہلے پاکستان میں بے نظیر بھٹو اور نوازشریف کے درمیان مقابلہ تھا، ووٹر اس بار انتخابی دھاندلیوں ،تشدد اور دھمکییوں کے باوجود باہر آئے،انتخابی بدسلوکی اور پرتشدد واقعات پر الیکشن سے پہلے فکر مند تھے، پاکستان میں انسانی حقوق ،پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

    ان کے مطابق الیکشن میں پاکستان میں خواتین ،نوجوانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا،میڈیا ورکرز پرحملوں ،انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونی کیشن پر الیکشن میں پابندیوں لگائی گئیں ، پاکستان کے انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔

     احتساب الیکشن کمیشن کرے

    انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شفاف طریقے سے الیکشن کمیشن  بے ضابطگیوں کا احتساب کرے،اعلیٰ سطح کمیٹی کمیشن نے بنائی ہے جس میں پٹیشنز جمع ہوچکی ہیں، ہم الیکشن میں بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات کو غور  سے دیکھ رہے ہیں،حکومت اور  الیکشن کمیشن کی ہم حوصلہ افزائی کریں گے کہ شفاف عمل کو  یقینی بنایا جائے۔

    معاشی تعلقات

    معاشی استحکام کو امریکاپاکستان میں فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، پاکستان کی برآمدات کےلیے بھی ہم سرفہرست ہیں،اپنی شراکت کے 76 سالوں میں ہم اہم انفرااسٹرکچر میں سب سے اہم سرمایہ کار رہے ہیں،  منگلا اور تربیلا ڈیموں کی امریکی حکومت تجدید کررہی ہے، بجلی جو لاکھوں پاکستانیوں کو فراہم کرتے ہیں۔

    طالبان حکومت سے تعلقات

    ڈونلڈلو کے مطابق پاکستان کی سابق حکومتوں کے طالبان کے ساتھ قریبی تعلقات رہے ہیں،اس وقت پاکستان کے طالبان کے ساتھ تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔

    ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

    لو نے بتایا کہ گیس پائپ لائن منصوبے کی وجہ سے پاک ایران تعلقات میں بہت زیادہ گرمجوشی نہیں دیکھ رہے، امریکا کو معلوم نہیں کہ گیس پائپ لائن کے لیے فنڈنگ کہاں سے ہوگی، امریکا پاک ایران گیس پائپ لائن کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔

    پاکستانی خواتین کے حوالے سے سوال کا جواب

    انہوں نے بتایا کہ چھوٹے کاروبار میں پاکستان میں خواتین کا کردار بڑھ رہا ہے ، خواتین پاکستان میں سیاست ، عدلیہ ،بیوروکریسی میں بڑے عہدے سنبھال رہی ہیں اور بڑے عہدوں پر ہر شعبے میں آگے آ رہی ہیں۔

    عافیہ صدیقی کے حوالے سے سوال

    کانگریس رکن بریڈ شرمین نے سوال کیا کہ کیا امریکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بدلےچھوڑے گا جس پر ڈونلڈ لو نے کہا کہ کسی پاکستانی حکام نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے رابطہ نہیں کیا۔

    عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ

    بریڈ شرمین نے مطالبہ کیا کہ امریکی سفیر کو جیل میں عمران خان سے ملنا چاہئے اور عمران خان سے وہ واقعات کی اصلیت معلوم کریں۔

    بھارتی دہشتگردی

    امریکا کے اندر ڈونلڈ لو نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی تصدیق بھی کی۔ان کے مطابق امریکا میں بھارتی حکومت کے اہلکار گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں  ملوث تھے، یہ انتہائی سنگین اور اہم معاملہ ہے۔مودی حکومت کے ساتھ جسے اٹھایا ہے اور بھارت کو سازش میں ملوث ہونے پر خبردار کیا ہے۔

    cipher US Assistant سائفر الزامات مریکی اسسٹنٹ
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآج 10 بجے پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 2روز کے وقفے کے بعد دوبارہ ہوگا
    Next Article فاسٹ بولرنسیم شاہ:دی ہنڈریڈ کےمہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل
    Mahnoor

    Related Posts

    ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026: صاف ماحول، صحت اور تعلیم بہتر معاشرے کے لیے ضروری ہیں: مصدق ملک

    اگست 29, 2026

    خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر

    اگست 29, 2026

    بلوچستان میں کم عمر بچیوں کو مبینہ خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام

    اگست 29, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026: صاف ماحول، صحت اور تعلیم بہتر معاشرے کے لیے ضروری ہیں: مصدق ملک

    اگست 29, 2026

    خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر

    اگست 29, 2026

    بلوچستان میں کم عمر بچیوں کو مبینہ خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام

    اگست 29, 2026

    فیلڈ مارشل سيد عاصم منیر کا دفاعی صنعتی کمپلیکس واہ کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ

    اگست 29, 2026

    سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    اگست 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.