امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب روسی تیل بردار جہاز بیلا 1 (Bella 1) پر قبضے کی کوشش کی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا سے یورپ جانے والے روسی پرچم بردار آئل ٹینکر کو روکنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روس نے اپنے تیل بردار جہاز کی حفاظت کے لیے آبدوز سمیت دیگر بحری جہاز روانہ کر دیے ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے وینزویلا پر زور دیا ہے کہ چین، روس، ایران اور کیوبا کے خفیہ ایجنٹس کو ملک سے نکالا جائے۔
یاد رہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ وینزویلا کے عبوری حکام 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکا کے حوالے کریں گے۔

