Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, دسمبر 29, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دورہ لاہور، نامناسب رویے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو احتجاجی مراسلہ ارسال کر دیا
    • خیبرٹیلی ویژن کو دنیا بھر کے پشتونوں نے اپنا فیملی چینل تسلیم کیا ھے ۔۔۔۔ جمشید علیخان کا آرٹسٹ ایکشن مومنٹ کی تقریب سے خطاب۔۔۔۔۔
    • پشاور میں طویل عرصے سے مقیم افغان مہاجرین نے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کیسے حاصل کئے؟
    • افغان عوام کسی کے لیے خطرہ نہیں بننا چاہتے، سراج الدین حقانی
    • ھیرو جو بھی ھو اسکے ساتھ کام کرنیکا اپنا الگ الگ مزا ھے اصل کام وہ ھوتا ھے جو دل سے کیا جائے۔۔ نیلم منیر
    • فنکاروں کو وفاقی حکومت فنڈز کب جاری کریگی ھماری حق تلفی نہ کی جائے۔ احمد سجاد۔۔
    • پشاور جنکشن کی مقبولیت میں بتدریج اضافہ کالرز کا تانتا بندھا رھتا ھے۔۔۔۔
    • میڈم حشمت کے ساتھ روغ صحت میں * سپنا* کی کمی ناظرین بہت زیادہ محسوس کرتے ہیں۔۔۔۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا
    اہم خبریں

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا

    نومبر 19, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    US President Donald Trump has declared Saudi Arabia an important non-NATO ally.
    اس فہرست میں شامل دیگر ممالک میں اسرائیل، اردن، کویت اور قطر بھی شامل ہیں، رپورٹ
    Share
    Facebook Twitter Email

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کو باضابطہ طور پر اہم غیر نیٹو اتحادی قرار دے کر اپنے عسکری تعاون کو ایک نئی بلندی تک لے جا رہے ہیں، جو ان کے لیے بہت اہم ہے ۔

    واشنگٹن: امریکی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں عشائیہ دیا، اس موقع پر  ایلون مسک اور کرسٹیانو رونالڈو بھی موجود تھے ۔

    وائٹ ہاؤس میں بلیک ٹائی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا امریکی صدر نے کہا کہ میں اب پہلی مرتبہ آپ کو یہ بتا رہا ہوں، کیونکہ وہ آج کی رات کے لیے اسے تھوڑا سا راز رکھنا چاہتے تھے’، یہ وہ درجہ ہے جو اس سے پہلے صرف 19 ممالک کو دیا گیا ہے ۔

    اس حیثیت سے امریکا کے شریک ملک کو عسکری اور اقتصادی مراعات ملتی ہیں، مگر اس میں امریکا کی جانب سے کسی قسم کی سلامتی کی ضمانت شامل نہیں ہوتی ۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جون میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں نے سعودی عرب کو مزید محفوظ بنا دیا ہے ۔

    اسی دوران، محمد بن سلمان نے اس سے قبل یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ وہ امریکا میں سعودی سرمایہ کاری کو ایک کھرب ڈالر تک بڑھائیں گے، جبکہ اس سے پہلے مئی میں ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر 600 ارب ڈالر کا وعدہ کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے کوئی تفصیلات یا ٹائم فریم نہیں بتایا ۔

    امریکہ او سعودی عرب اہم دفاعی معاہدہ: ۔

    امریکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک نے ایک تزویراتی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو مشرقِ وسطیٰ میں روک تھام کی قوت کو مضبوط کرتا ہے، امریکی دفاعی کمپنیوں کے لیے سعودی عرب میں کام کرنا آسان بناتا ہے اور امریکی اخراجات میں کمی کے لیے سعودی عرب کی جانب سے نئے مشترکہ مالی تعاون کو یقینی بناتا ہے ۔

    یہ معاہدہ بظاہر اس نیٹو طرز کے معاہدے سے کم تر ہے جس کی سعودی عرب نے ابتدا میں خواہش ظاہر کی تھی اور جسے امریکی کانگریس کی منظوری درکار ہوتی ۔

    وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ ٹرمپ نے ایف-35 لڑاکا طیاروں کی مستقبل کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی ہے اور سعودی عرب نے 300 امریکی ٹینک خریدنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔

    مملکت سعودیہ نے ان جدید طیاروں کے 48 یونٹس خریدنے کی درخواست کی ہوئی ہے، اگر یہ سودہ طے پا جاتا ہے تو یہ سعودی عرب کو ایف-35 کی پہلی امریکی فروخت ہو گی اور ایک بڑی پالیسی تبدیلی بھی ۔

    محمد بن سلمان کا ابراہم معاہدوں کا حصہ بننے کا اعلان: ۔

    محمد بن سلمان نے کہا کہ ان کا ملک ٹرمپ کے ابراہم معاہدوں کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتا ہے، لیکن پہلے فلسطینی ریاست کی جانب ایک واضح راستہ درکار ہے ۔

    اوول آفس میں ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے شہزادے نے کہا کہ ’ہم ابراہم معاہدوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں، لیکن ہم یہ بھی یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ دو ریاستی حل کا واضح راستہ محفوظ ہو، ہم اس پر کام کریں گے تاکہ جلد از جلد مناسب حالات تیار کیے جا سکیں‘ ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل
    Next Article آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دورہ لاہور، نامناسب رویے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو احتجاجی مراسلہ ارسال کر دیا

    دسمبر 29, 2025

    افغان عوام کسی کے لیے خطرہ نہیں بننا چاہتے، سراج الدین حقانی

    دسمبر 29, 2025

    کرسمس کے موقع پر بھارت میں توڑ پھوڑ، اقلیتوں پر ظلم و ستم نہایت تشویشناک ہے، پاکستان

    دسمبر 29, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دورہ لاہور، نامناسب رویے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو احتجاجی مراسلہ ارسال کر دیا

    دسمبر 29, 2025

    خیبرٹیلی ویژن کو دنیا بھر کے پشتونوں نے اپنا فیملی چینل تسلیم کیا ھے ۔۔۔۔ جمشید علیخان کا آرٹسٹ ایکشن مومنٹ کی تقریب سے خطاب۔۔۔۔۔

    دسمبر 29, 2025

    پشاور میں طویل عرصے سے مقیم افغان مہاجرین نے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کیسے حاصل کئے؟

    دسمبر 29, 2025

    افغان عوام کسی کے لیے خطرہ نہیں بننا چاہتے، سراج الدین حقانی

    دسمبر 29, 2025

    ھیرو جو بھی ھو اسکے ساتھ کام کرنیکا اپنا الگ الگ مزا ھے اصل کام وہ ھوتا ھے جو دل سے کیا جائے۔۔ نیلم منیر

    دسمبر 29, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.