وفاقی حکومت اور یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کے درمیان معاملات طے پاگئے، حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملازمین کے لیے 28 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دے دی ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے بتایا کہ یوٹیلٹی کارپویشن کا ملکی معشیت میں اہم کردار رہا ہے جس کا خسارہ کم کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود خسارہ کم نہ ہونے کی صورت میں یوٹیلٹی سٹورز کارپویشن کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق آج 31 اگست کو یوٹیلیٹی سٹورز بند کیے جارہے ہیں ۔
طارق فضل چودھری نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کی تعداد 11 ہزار 614 ہے جن کے لیے متفقہ پیکج تیار کیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم نے ملازمین کےلیے 28 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دے دی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھرمیں یوٹیلٹی سٹورزکے اثاثوں کو نیلام کیاجائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایاگیا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز کے کنٹریکٹ ملازمین کو بھی پیکج دیا جارہا ہے ۔