مودی کا فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی فضائیہ کی تباہی پر بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں، صرف بھارتی لوگوں نے سوال نہیں اٹھائے بلکہ ججز بھی بھارتی فالس فلیگ کے ڈرامے پر میدان میں آگئے ۔
چیف جسٹس آف اللہ آباد جسٹس ارن بھنسالی نے مودی کو خط لکھ بھیجا اور کئی سوال اٹھا دیئے ۔
جسٹس ارن بھنسالی کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں بھارتی فالس فلیگ آپریشن پر سوال اٹھائے گئے ہیں ۔
خط کے متن میں پاک افواج کی جانب سے 5 بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کا سوال کیا گیا ہے ۔
جسٹس ارن بھنسالی نے اپنے خط میں بھارت بھر کے اندر اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے غیر انسانی حقوق سے متعلق بھی سوال کئے ہیں ۔
خط میں پاکستان کی جانب سے 5 رافیل طیاروں کی تباہی اور اقلیتوں کے خلاف جاری حکومتی اقدامات پر اظہار تشویش بھی کیا گیا ۔