Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جنوری 28, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری
    • کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع
    • سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز
    • ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا
    • ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں
    • بنوں میں عسکریت پسندوں کے ٹیکنالوجی سے لیس حملے
    • لکی مروت: پولیس چھاپے کے دوران ایس ایچ او زخمی، عباسہ خٹک میں سولر ٹیوب ویل پر دھماکہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر
    اہم خبریں

    قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر

    دسمبر 13, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    We are fully prepared to deal with elements that undermine national stability, says Chief of Defense Forces Syed Asim Munir
    فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں سے گفتگو کی اور ان کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا، ترجمان پاک فوج
    Share
    Facebook Twitter Email

    چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج اندرونی و بیرون چیلنجز، انتہاپسندانہ نظریات اور قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والی تقسیم پسند قوتوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا، فیلڈمارشل کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کیے گئے اہم اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا، فیلڈمارشل نے فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاری کی تعریف کی ۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ جدید جنگی ماحول میں حالات سے باخبر رہنا اور بروقت فیصلے کرنا ناگزیر ہیں ۔

    فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں سے گفتگو کی اور ان کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا، فیلڈ مارشل نے سخت، مقصد پر مبنی تربیت کی اہمیت پر زور دیا ۔

    فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز، انتہاپسندانہ نظریات اور قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والی تقسیم پسند قوتوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے ۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ گوجرانوالہ پہنچنے پر چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کور کمانڈر گوجرانوالہ نے کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبنوں میں دکان پر کواڈکاپٹر ڈرون حملہ، 3 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی
    Next Article ملک معاشی بحران سے نکل چکا، اصلاحات سے گڈ گورننس میں اضافہ ہو گا، وزیر اعظم شہبازشریف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری

    جنوری 28, 2026

    کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع

    جنوری 28, 2026

    سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز

    جنوری 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری

    جنوری 28, 2026

    کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع

    جنوری 28, 2026

    سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز

    جنوری 28, 2026

    ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا

    جنوری 27, 2026

    ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں

    جنوری 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.