محکمہ ماہی گیری نے پیر کو ماہی گیروں کو پانچ دن تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ماہی گیری سندھ نے ماہی گیروں کو پانچ دن تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا۔صوبائی مشیر نجمی عالم کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کرنے کے بعد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 26 اگست سے 30 اگست تک شدید سے شدید بارشیں ہوں گی۔جس پر مشیر سندھ نے کہا کہ ماہی گیروں کو نقصان سے بچنے کے لیے احتیاط کرنی چاہیے۔اس لئے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔