Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جنوری 2, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نیا سال، نئی زندگی نہیں بہتر زندگی کا روڈ میپ
    • تنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر
    • سوات سرینا ہوٹل کا سفر اختتام پذیر، نئی بحث چھڑ گئی
    • ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں
    • افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی
    • وزیراعظم کی کوہاٹ ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد
    • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
    • پشاور میں این سی سی آئی اے کی کارروائی، خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
    اہم خبریں

    عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    دسمبر 12, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    World Bank approves $400 million loan for Pakistan
    منصوبہ صحت اخراجات میں کمی اور پانی سے پیدا بیماریوں میں کمی لائے گا،اعلامیہ عالمی بینک
    Share
    Facebook Twitter Email

    ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پروگرام سے 45 لاکھ افراد کو پانی سے صفائی جیسی بہتر سہولیات ملیں گی ۔

    عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں شہروں میں صفائی اور پانی کی سہولیات کیلئے خرچ ہوگی، منصوبہ سے پنجاب کے 16 شہروں میں محفوظ پانی و صفائی کی سہولیات میسر آئیں گی، بارشوں کے نکاس، پانی، سیوریج اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹمز اپ گریڈ کئے جائیں گے ۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ پروگرام سے 45 لاکھ افراد کو پانی سے صفائی جیسی بہتر سہولیات ملیں گی، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹمز میں بھی بہتری ہوگی، 20 لاکھ افراد مستفید ہوں گے ۔

    عالمی بینک کے مطابق منصوبہ صحت اخراجات میں کمی اور پانی سے پیدا بیماریوں میں کمی لائے گا، مقامی حکومتوں کی استعداد کار اور ریونیو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی، منصوبہ شہروں کو سیلاب و خشک سالی کے مقابلے کیلئے زیادہ مضبوط بنائے گا، شہروں کی پائیدار ترقی اور ماحول دوستی کے اہداف میں بھی معاون ثابت ہوگا ۔

    اعلامیہ میں بتایا گیا کہ منصوبے میں خواتین کیلئے نئی بھرتیاں اور فیصلہ سازی میں نمائندگی کو ترجیح دی جائے گی، خواتین کیلئے سکل ڈویلپمنٹ اور جینڈر کمپلینٹ ڈیسک قائم کئے جائیں گے، گھریلو سطح پر بہتر صفائی و حفظان صحت کیلئے آگاہی مہمات منصوبہ کا حصہ ہے ۔

    عالمی بینک کے مطابق نجی شعبے کی سرمایہ کاری پانی و صفائی کے شعبے میں متحرک کرنے کا ہدف ہے، منصوبہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور ستھرا پنجاب پروگرام کی معاونت کرے گا، صحت مند کمیونٹیز اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleدہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے دباو ڈالے، وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article بھارت نے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سوات سرینا ہوٹل کا سفر اختتام پذیر، نئی بحث چھڑ گئی

    جنوری 2, 2026

    ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں

    جنوری 2, 2026

    افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی

    جنوری 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نیا سال، نئی زندگی نہیں بہتر زندگی کا روڈ میپ

    جنوری 2, 2026

    تنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر

    جنوری 2, 2026

    سوات سرینا ہوٹل کا سفر اختتام پذیر، نئی بحث چھڑ گئی

    جنوری 2, 2026

    ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں

    جنوری 2, 2026

    افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی

    جنوری 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.