اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں مزید ایک روز کی جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 6 روزہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے کچھ منٹ قبل جنگ بندی میں ایک روز کی توسیع کی گئی، مزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جنگ بندی میں توسیع کی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے کسی بھی ٹائم فریم کی وضاحت کے بغیر بیان دیا گیا ہے کہ ثالثیوں کی کوششوں کے نتیجے میں معاہدےکے تحت یرغامالیوں کی رہائی کاعمل جاری رہےگا، ثالثیوں کی کوششوں کے نتیجے میں طے شدہ فریم ورک کے تحت آپریشنل وقفہ جاری رہےگا۔
رائٹرز کے مطابق حماس نے اپنے جنگجوؤں کو پیغام جاری کیا تھا کہ اگر جنگ بندی میں توسیع نہ ہوئی تو وہ لڑائی کے لیے تیار رہیں۔