اسلام آباد: افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی آج سے پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام افغان وزیر خارجہ 6 مئی کو 5 ویں چین، پاکستان، افغانستان سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں شریک ہوں گے، چین کے وزیر خارجہ کن گینگ بھی سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
ترجمان کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی کے وفد میں قائم مقام افغان وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیز اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔
افغان وزیرخارجہ کے دورے کے دوران دوطرفہ اجلاس بھی منعقد ہوں گے، جس میں اقتصادی، تجارتی، روابط، امن و سلامتی اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔