اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری غیر جانب داری اور مستعدی سے امور سرانجام نہیں دے رہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہےکہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا صاف شفاف اور منصفانہ عام انتخابات کے لیے درکار معاونت فراہم نہیں کر رہے۔
الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے عہدے پر غیر جانب دار اور مستعد افسر کو تعینات کیا جائے ۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی ہدایت پر نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پوری نگران کابینہ سے استعفیٰ لے لیا تھا۔