پاکستان عوامی لیگ کےنامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 62 راولپنڈی عظمت علی مبارک نے ریٹرنگ آفیسر این اے 62 اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل محترمہ نوشین اسرار سے خصوصی ملافات کی جس میں ضمنی انتخابات کے دوران مکمل تعاون کا اظہارکیا گیا وکلاء کے گروپ کے ھمراہ ملاقات میں ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن کی فنانس سیکریٹری عظمی مبارک ایڈووکیٹ۔طاہرہ بانو مبارک ایڈووکیٹ ۔ اجمل رضا۔اصغرعلی مبارک ایڈووکیٹ اور دیگر موجود تھے۔
عظمت علی مبارک نے کہا کہ ووٹرز کی زندگیوں کا تحفظ کی خاطر موجودہ سیکورٹی کی صورت حال کے تحت کم س کم عوامی اجتماعات کیے جائیں گےانہوں نے کہا بعض امیدوار حلقے میں انتخابی قوانیں کی خلاف ورزیاں کرکے مذہب اور فرقہ کی سیاست کررہے ہیں جو کسی صورت میں قابل قبول نہیں ھے امیداوروں کو خبردار کیا جائے کہ ایسا کرنے سے باز رہیں بصورت دیگر قانونی طریقہ اپنایاجائےگا ریٹرنگ آفیسر نوشین اسرار نے کہا کہ انتخابی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائےگااور امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے کمپرومائز نہیں کیاجائے گا تمام امیدوار سیاسی جماعتوں کے منشور پر عمل کریں۔اس کے علاوہ فوج۔مذہب۔عدلیہ کے خلاف زبان استعمال کرنےپر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے امیدظاہرکی امیدوار قومی اسمبلی حلقے قانون و ضوابط کی پابندی کریں گے۔