ایشیا کپ 2023 کے سب سے بڑے مقابلے یعنی 2 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے بری خبر سامنے آئی ہے۔ ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہورہا ہے جس کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان میں آپس میں ٹکرائیں گی۔ لیکن کرکٹ شائقین کو 2 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اہم ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار ہے۔یہ میچ سری لنکا کے پالی کیلے میدان میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے حوالے سے موسمیاتی پیشگوئی سامنے آئی جس کے مطابق پالی کیلےمیں 2 ستمبر کو 80 فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے پاک بھارت میچ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ تاہم کرکٹ شائقین دعا گو ہیں کہ 2 ستمبر کو پالی کیلے میں موسم بہتر ہو جائے تاکہ پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے متاثر نہ ہو۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی، یہ ایونٹ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ میں 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش ہے۔ ایونٹ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں شیڈول ہے۔
جمعہ, دسمبر 27, 2024
بریکنگ نیوز
- 9 مئی کے اصل گھناؤنے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
- افغان سرزمین سے دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
- نومبر 2024 میں 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس
- شہید میجر محمد اویس کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا کر دی گئی
- کرم کی صورتحال پر جرگہ آج دوبارہ بیٹھے گا، فیصلے کا امکان
- کالعدم ٹی ٹی پی آج بھی افغانستان سےآپریٹ کررہی ہے، یہ پالیسی نہیں چل سکتی،وزیراعظم شہبازشریف
- کرم میں امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
- سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 17 ویں برسی آج منائی جارہی ہے