عمران خان کو زمان پارک سے گرفتارکرلیا گیا،انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست مسترد کردی گئی۔ جج ہمایوں دلاور نے ریماکس دئیے کہ ملزم کیخلاف جرم ثابت ہوتا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست مسترد کردی گئی ہے۔
جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ دیا کہ ملزم کیخلاف جرم ثابت ہوتا ہے،ملزم نے الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں،چیئرمین پی ٹی آئی کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کرانے کا حکم دیدیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جو ادا نہ کرنے پر عمران خان کو مزید 6 ماہ کی سزا ہوگی۔ زمان پارک پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ پولیس نے زمان پارک جانے والے راستے بند کرنے شروع کردئیے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری متوقع ہے۔ بکتر بند گاڑی بھی زمان پارک پہنچا دی گئی۔