Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, مارچ 26, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت پاکستان کے کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس
    • کوئی سیاسی جماعت یا شخصیت ملک سے مقدم نہیں ہو سکتی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
    • کم عمری کی شادی پر سزا ہوسکتی ہے، نکاح ختم نہیں ہوسکتا، آئینی عدالت کا فیصلہ
    • اپنا گھر ہر شہری کا حق ، آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم شہبازشریف
    • امریکی تجاویز مسترد، ایران نے جنگ بندی کیلئے اپنی 5 شرائط پیش کردیں
    • ایشیا کپ 2022 میں نسیم شاہ کے چھکوں کے بعد افغان شہریوں نے خودکشی کی تھی، رحمان اللہ گرباز کا انکشاف
    • حج 2026 کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
    • پی آئی اے کا 6 سال بعد لندن کیلیے براہ راست فلائٹ آپریشن؛ پہلی پرواز 29 مارچ کو اسلام آباد سے روانہ ہو گی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات میں27 افراد جاں بحق
    اہم خبریں

    حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات میں27 افراد جاں بحق

    جولائی 24, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں  حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ کے مطابق  سندھ میں7 سے 23 جولائی تک بارشوں سے مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں 5 بچے، 6 مرد اور 1 خاتون شامل ہے۔ پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق تھرپارکر میں 8  اور  بدین میں 4 افراد جاں بحق ہوئے، مختلف حادثات میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے،جن کا  تعلق بدین سے ہے۔

    پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں 2 دنوں کے دوران  بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 9 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ مجموعی طور پر 9 گھر مکمل تباہ ہوئے اور 78گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

    صوبائی سیکرٹری محکمہ  ریلیف کے مطابق چترال، شانگلہ  اور  بنوں میں بارشوں اور سیلاب سے زیادہ نقصانات ہوئے،متاثرہ اضلاع کے لیے6 کروڑ  روپے جاری کردیےگئے، چترال اپر  اور  چترال لوئر کو  2 ،2 کروڑ  روپے جاری کیے، بنوں اور شانگلہ کے لیے ایک، ایک کروڑ  روپے جاری کیے۔

    دوسری جانب بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آواران کے علاقوں میں بارش کے بعد مقامی ندی میں پانی کا بہاؤ تيز ہوگيا،حفاظتی بند ٹوٹنےکا بھی خدشہ ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشاہ محمود قریشی سائفر اور آڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہوگئے
    Next Article توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتاری کا حکم
    Web Desk

    Related Posts

    حکومت پاکستان کے کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس

    مارچ 26, 2026

    کوئی سیاسی جماعت یا شخصیت ملک سے مقدم نہیں ہو سکتی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    مارچ 26, 2026

    کم عمری کی شادی پر سزا ہوسکتی ہے، نکاح ختم نہیں ہوسکتا، آئینی عدالت کا فیصلہ

    مارچ 26, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت پاکستان کے کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس

    مارچ 26, 2026

    کوئی سیاسی جماعت یا شخصیت ملک سے مقدم نہیں ہو سکتی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    مارچ 26, 2026

    کم عمری کی شادی پر سزا ہوسکتی ہے، نکاح ختم نہیں ہوسکتا، آئینی عدالت کا فیصلہ

    مارچ 26, 2026

    اپنا گھر ہر شہری کا حق ، آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم شہبازشریف

    مارچ 26, 2026

    امریکی تجاویز مسترد، ایران نے جنگ بندی کیلئے اپنی 5 شرائط پیش کردیں

    مارچ 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.