Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جولائی 23, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • 26نومبر احتجاج، وزیراعلیٰ گنڈاپور اور سابق صدر عارف علوی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
    • پاکستان اور بنگلادیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینےکا فیصلہ
    • خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کا حکومتی کُل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
    • ترجیحات بدلیں گی یا تاریخ دہرائی جائے گی؟
    • زیر التوا اپیل کی بنیاد پر عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد روکنا توہین کے مترادف ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ
    • ملک بھر میں بارشوں کی تباہ کاریاں جاری،جاں بحق افراد کی تعداد 245 ہو گئیں، اب تک ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری
    • سوات میں تشدد سے جاں بحق بچے کا معاملہ، استاد سمیت دو ملزمان گرفتار ، مدرسہ سیل
    • بابوسر سیلابی ریلے میں لاپتہ ہونے والے 15 افراد کی تلاش جاری، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ اب ڈیمڈ لاء بن چکا، اس کو تبدیل یا واپس نہیں کیا جاسکتا۔تحریک انصاف
    اہم خبریں

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ اب ڈیمڈ لاء بن چکا، اس کو تبدیل یا واپس نہیں کیا جاسکتا۔تحریک انصاف

    اپریل 14, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے سپریم کورٹ پروسیجر بل پر چیف جسٹس کے حکم امتناع پر سوال اٹھادیا۔ نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر چیف جسٹس اسٹے کیسے دے سکتے ہیں جو ابھی قانون ہی نہیں بنا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی حکومت کے پاس دس دن ہیں جس میں حکومت اس میں کئی تبدیلیاں کرسکتی ہے جبکہ تحریک انصاف کے وکیل گوہر خان نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ اب ڈیمڈ لاء بن چکا، اس کو تبدیل یا واپس نہیں کیا جاسکتا۔

    ترمیمی بل کیا ہے؟

    بل کے تحت سپریم کورٹ کے سامنے ہر معاملے اور اپیل کو کمیٹی کا تشکیل کردہ بینچ سنے اور نمٹائے گا جب کہ کمیٹی میں چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججز ہوں گے اور کمیٹی کا فیصلہ اکثریت رائے سے ہو گا۔

    آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت معاملہ پہلے کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا، بنیادی حقوق سے متعلق عوامی اہمیت کے معاملے پر3 یا اس سے زائد ججزکا بینچ بنایا جائے گا، آئین اور قانون سے متعلق کیسز میں بینچ کم از کم 5 ججز پر مشتمل ہو گا جب کہ بینچ کے فیصلے کے 30 دن کے اندر اپیل دائر کی جاسکے، دائر اپیل 14 روز میں سماعت کے لیے مقررہوگی، زیرالتوا کیسز میں بھی اپیل کا حق ہوگا، فریق اپیل کے لیے اپنی پسند کا وکیل رکھ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہنگامی یا عبوری ریلیف کے لیے درخواست دینےکے 14 روزکے اندر کیس سماعت کے لیے مقرر ہوگا۔

    دوسری جانب مقننہ اور عدلیہ آمنے سامنے، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 8رکنی لارجر بینچ نے چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون پر پیشگی حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے تاحکم ثانی کسی بھی انداز اور طریقے سے عمل درآمد روک دیا۔  سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی جس کے بعد حکم نامہ جاری کیا گیا۔

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی آج کی سماعت کا حکم نامہ 8 صفحات پر مشتمل ہے جسے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا ہے۔

    حکم نامے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف 3 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کی گئیں، ایکٹ بادی النظر میں عدلیہ کی آزادی اور اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، اس دوران عبوری حکم نامہ جاری کرنا ضروری ہے۔

    حکم نامے کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت 2 مئی کو ہو گی، حکم امتناعی کا اجرا نا قابل تلافی خطرے سے بچنے کیلئے ضروری ہے، صدر مملکت ایکٹ پر دستخط کریں یا نہ کریں، دونوں صورتوں میں یہ تا حکم ثانی نافذ العمل نہیں ہو گا۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت عدلیہ اور خصوصی طور پر سپریم کورٹ کی ادارہ جاتی آزادی کیلئے متفکر ہے، اس ضمن میں مفاد عامہ اور بنیادی انسانی حقوق کیلئے عدالت کی مداخلت درکار ہے، سیاسی جماعتیں چاہیں تو اپنے وکلاء کے ذریعے فریق بن سکتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleتربت میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    Next Article حکومت نے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی، صفر شرح سود پر قرض ملے گا
    Web Desk

    Related Posts

    26نومبر احتجاج، وزیراعلیٰ گنڈاپور اور سابق صدر عارف علوی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    جولائی 23, 2025

    پاکستان اور بنگلادیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینےکا فیصلہ

    جولائی 23, 2025

    خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کا حکومتی کُل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    جولائی 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    26نومبر احتجاج، وزیراعلیٰ گنڈاپور اور سابق صدر عارف علوی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    جولائی 23, 2025

    پاکستان اور بنگلادیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینےکا فیصلہ

    جولائی 23, 2025

    خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کا حکومتی کُل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    جولائی 23, 2025

    ترجیحات بدلیں گی یا تاریخ دہرائی جائے گی؟

    جولائی 23, 2025

    زیر التوا اپیل کی بنیاد پر عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد روکنا توہین کے مترادف ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ

    جولائی 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.