پشاور(گل حیان) سی ٹی ڈی مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے اہم دہشت گرد عبید عرف محمود کو ٹھکانے لگا دیا۔ دہشتگرد کے سر کی قیمت50 لاکھ روپے مقرر تھی۔
محکمہ انسداد دہسشت گردی (سی ٹی ڈی) مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ۔ اس دوران تحریک طالبان پاکستان کے ایک اہم دہشت گرد کو گھیرے میں لے لیا۔ جس نے اچانک چھاپہ مار ٹیموں پر فائرنگ کردی۔
ٹیموں نے اپنے حفاظت اور دہشت گرد کی گرفتاری کے لیے جوابی فائرنگ کی۔ جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک دہشتگرد کی شناحت عبید عرف محمود ولد عارف ساکن متہ کاٹلنگ کے نام سے ہوئی۔
مذکورہ دہشت گرد عبید نے کچھ دن قبل اسپشل برانچ کے سب انسپکٹر فرید خان کو اپنے گھر کے سامنے شہید کیا تھا۔ عبید نامی دہشت گرد دیگر کئی دہشت گردی کے مقد مات میں سی ٹی ڈی اور لوکل پولیس کو مطلوب تھا۔
ہلاک شدہ دہشت گرد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف مع بنڈل وئیر اور 90 عدد کارتوس۔ ایک پستول نائن ایم ایم مع 45 عدد کارتوس۔ 3 عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔ صوبائی حکومت نے ہلاک شدہ دہشت گرد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔
ہفتہ, مارچ 8, 2025
بریکنگ نیوز
- خواتین کے عالمی دن پر فرنٹیئر کورکی جانب سے طالبات کے لئے مطالعاتی دورہ کا اہتمام
- کورکمانڈر کوئٹہ کا خاران میں خصوصی بچوں کے اسکول کا دورہ
- افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن
- پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
- وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں، نئے وزیروں کا انتخاب اور وزارتوں کی تقسیم
- افغان طالبان کے موجودہ دور میں پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں پانچ گنا اضافہ ہوا، رپورٹ
- شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ
- پاکستان میں افغانستان سے لائے گئے غیرملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظرعام پر