کراچی( نعمت زادہ) سندھ ہائیکورٹ نے پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئےان کی رہائی کو حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس میں ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیلیں منظور کرلیں۔
عدالت نے پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کی سزاوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان دوسرے کیسز میں مطلوب نہیں تو رہا کردیا جائے۔
واضح رہے کہ اے ٹی سی کراچی نے ملزمان کودسمبر 2021 میں دو دو بار عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ ملزمان میں رحیم سواتی، امجد حسین، ایاز سواتی اور احمد حسین شامل تھے۔ یاد رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی سربراہ پروین رحمان کو 2013 میں قتل کیا گیا تھا۔
ہفتہ, جون 7, 2025
بریکنگ نیوز
- بارکھان: کوہ جاندر میں مسلح افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپیں
- عیدِ قرباں جذبۂ ایثار کا عظیم پیغام: تحریر، عروج خان
- اے اللہ! فلسطینی بھائیوں کی نصرت فرما، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، خطبہ حج
- پاک بھارت حالیہ جنگ میں نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل
- حج کا آغاز ایمان، قربانی اور اتحاد کا عظیم سفر۔ تحریر: عروج خان
- امریکہ نے افغانستان سمیت 12 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں
- پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی — عالمی سطح پر پاکستانی قیادت کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کا اعتراف
- ڈی آئی خان میں نجی کمپنی کے مغوی ہونے والے 11 ملازمین میں 6 بازیاب