پشاور(وحید الرحمن) پشاور پولیس نے پولیس چوکی جمعہ خان خوڑ پر حملے سمیت دہشت گردی کی واردتوں میں ملوث 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔
ایس ایس پی آپریشنزکا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں نے گزشتہ شب پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا۔ پولیس جوانوں نے مستعدی سے جواب دیتے ہوئے حملہ ناکام بنایا۔ تعاقب کے بعد5 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ جن کے ٹھکانے سے بھاری گولہ بارود برآمد ہوا۔ کارروائی میں واکی ٹاکی سیٹ ،سکیورٹی ادراروں کی وردی۔ 25 ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف، پستول، تیزدھارآلہ اور کارتوس برآمد ہوئے۔
حملہ آوروں میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے۔ گرفتار دہشت گردوں نے ابتدائی طور پر پشاور پولیس پر متعدد حملوں کا اعتراف کیا ۔ پولیس نے تفتیش کا دائرکار وسیع کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ہفتہ, اگست 16, 2025
بریکنگ نیوز
- خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون
- آزاد پاکستان کی غلام گردشیں
- اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا
- مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی
- مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
- باجوڑ میں نقل مکانی
- 78 واں یوم آزادی خیبر نیٹ ورک پشاور سنٹر میں قومی جذبے کیساتھ منایا گیا
- فوج کو دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لینے میں دلچسپی نہیں، ترجمان پاک فوج