اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل بابر اعوان نے سابق وزیر اعظم کی حاضری سے آج استثنیٰ کی درخواست کی۔ بابار اعوان نے عدالت میں موقف اپنایا کہ عمران خان لاہور میں ہیں، پیش نہیں ہو سکیں گے۔ اس لئے آج حاضری سے استثنیٰ کی اجازت دی جائے۔
بعدازاں عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھانہ سنگجانی میں درج ہے۔
جمعہ, نومبر 22, 2024
بریکنگ نیوز
- بشریٰ بی بی کی سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ گفتگو ناقابل معافی جرم ہے، وزیر اعظم شہبازشریف
- افغان صوبہ بغلان میں مزار پر فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے
- خواتین کے لیے تعلیم کیوں ضروری ہے؟
- آرمی چیف کا عزم: دہشتگردوں اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑیں گے
- پی ٹی آئی دھرنا،زمینی حقائق اور پولیس؟
- بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پر الزامات شرمناک ہیں، وزير دفاع خواجہ آصف
- بنوں اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشنز، 7 دہشتگردہلاک، 2 زخمی
- عدالت نے بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم دے دیا