Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اگست 1, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • انتہا پسندی اور دہشتگردی کی وجوہات !
    • پہلا ٹی 20؛ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دیدی
    • فوج آخر کیا کرے؟
    • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش
    • باجوڑ میں امن و امان کے قیام اور شدت پسندوں کیخلاف مؤثر لائحہ عمل کے لیے اہم گرینڈ جرگہ
    • میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ملوث پی ٹی آئی کے ایک مجرم کو قید کی سزا، 50 ملزمان اشتہاری قرار
    • مودی سرکار کا جھوٹ، بھارت کا زوال اور ابھرتی عالمی بے اعتمادی . تحریر: ثوبیہ جے مقدم (سابق صوبائی وزیر، گلگت بلتستان)
    • بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، 25 مشتبہ افراد گرفتار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہم فوج اور عدلیہ کے ساتھ تلخیاں کم کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری
    اہم خبریں

    ہم فوج اور عدلیہ کے ساتھ تلخیاں کم کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

    دسمبر 6, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    امید ہے کہ سپریم کورٹ دبا میں نہیں آئے گی، فواد چوہدری
    امید ہے کہ سپریم کورٹ دبا میں نہیں آئے گی، فواد چوہدری
    Share
    Facebook Twitter Email

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم فوج اور عدلیہ کے ساتھ تلخیاں کم کرنا چاہتے ہیں، ہم جو تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں اسے وفاقی حکومت بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہے، کوئی ماورائے آئین کام نہیں چاہتے، انتخابات چاہتے ہیں، حکومت سےغیر رسمی رابطے ہوئے ہیں۔

    نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ 2018 میں ہم زیادہ نشستوں سے کامیاب ہوتے، 2018 میں اسٹیلشمنٹ نے ہماری کوئی مدد نہیں کی، 2018 میں ہمارے کئی امیدوار تو ہزار ہزار ووٹ سے ہارے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نواز  شریف اور فیملی کی میڈیکل رپورٹس کیسے بنیں یہ ایک تاریخ ہے، 2018 میں پی ٹی آئی الیکشن ہار رہی ہوتی تو کوئی ترین کے جہاز میں نہیں بیٹھتا۔

    سابق آرمی چیف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے تعلقات اچھے بھی رہے اور خراب بھی، ایکسٹینشن تو زبردستی کی بات ہوتی ہے، کوئی آزادانہ فیصلہ تو نہیں ہوتا، اسٹیبلشمنٹ نے آئین سے بھی بالا کردار اپنا لیا ہے، یہی مسائل کا باعث ہے، ادارے کی جانب سے درخواست آتی ہے جو پورا کا پورا فرمان ہوتی ہے، سیاستدانوں نےفیصلہ کرنا ہےکہ اسٹیلشمنٹ کوکس حد تک سیاست میں روکنا ہے ۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کہنا کہ غلط ہے کہ پی ٹی آئی میں لوگ کسی کے کہنے پر شامل ہوئے، 2018 میں سب کو  پی ٹی آئی میں کامیابی نظر آئی اس لیے لوگ آئے، اسلام آباد کے کچھ حلقے عبوری حکومت کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں، اس پر بہت عرصے سے کام ہو رہا تھا اور  ابھی بھی ہورہا ہے، عمران خان کو اس طرح سے روکنا ملک کیلئے مناسب نہیں ہوگا، زرداری اور نوازشریف چاہتے ہیں کہ وہ جائیں تو پیچھے عبوری حکومت چھوڑ کر جائیں، یہ چاہتے ہیں کہ عبوری حکومت غیر معینہ مدت تک رہے۔

    انہوں نے کہا کہ ق لیگ انڈیپنڈنٹ پارٹی ہے، وہ اپنے فیصلے خود ہی کرے گی، ہمیں ہر حال میں الیکشن چاہیے، ہمارے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ ہوگیا تو پھر کیا ہوگا، حالیہ الیکشنز میں سے 75 فیصد پی ٹی آئی جیتی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز  الٰہی اور مونس الٰہی چاہتے ہیں اسمبلیاں توڑتے ہی 90 دن میں الیکشن ہوجائیں، پرویز الٰہی اور مونس الٰہی یقین دہانی کراچکے ہیں کہ ہم جب کہیں گے وہ اسمبلی توڑ دیں گے، یہ لوگ گھبرائے ہوئے ہیں کہ الیکشن کرایا تو پی ٹی آئی جیتے گی۔

    فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ 20  دسمبر تک کچھ نہیں ہوا تو 21 دسمبر کو اسمبلیاں توڑ دیں گے، اسحاق ڈار نے صدر عارف علوی سے دو ملاقاتیں کیں، اسحاق ڈار نے کہا الیکشن کیلئے تیار ہیں، بس نواز شریف سے مشاورت کرنا ہے، اسحاق ڈار نواز شریف سے مشاورت کر کے عارف علوی کو بتائیں گے، اسحاق ڈار کی جانب سے صدر مملکت کو ابھی کچھ نہیں بتایا گیا،انتظار کر رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleانگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی
    Next Article گہری دھند: موٹروے ایم 1 پشاور سے صوابی اور موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک بند
    Web Desk

    Related Posts

    پہلا ٹی 20؛ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دیدی

    اگست 1, 2025

    فوج آخر کیا کرے؟

    اگست 1, 2025

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش

    اگست 1, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    انتہا پسندی اور دہشتگردی کی وجوہات !

    اگست 1, 2025

    پہلا ٹی 20؛ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دیدی

    اگست 1, 2025

    فوج آخر کیا کرے؟

    اگست 1, 2025

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش

    اگست 1, 2025

    باجوڑ میں امن و امان کے قیام اور شدت پسندوں کیخلاف مؤثر لائحہ عمل کے لیے اہم گرینڈ جرگہ

    اگست 1, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.