لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں اس قوم کے لیے یہ جنگ لڑ رہا ہوں۔ یہ اب حتمی اور فیصلہ جنگ ہے جس کا آغاز کل ہوگا۔
عمران خان نے لاہور بار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ عمران خان نے کہا کہ یہ اب حتمی اور فیصلہ کن جنگ ہے۔ کل میں حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کرنے جا رہا ہوں۔ لاہور سے میرے مارچ کا آغاز ہوگا۔ میں اس قوم کےلئے یہ جنگ لڑ رہا ہوں۔ لاہور بار بھی اس مارچ میں بھرپور شرکت کرے۔
عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کو کہوں گا کہ وکلاء پروٹیکشن بل منظور کرے۔ وکلاء کے ہسپتال کے لیے رقم جاری کی جائے۔
دریں اثنا عمران خان کی 90 شاہراہ قائد اعظم میں پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، عمر ایوب، میاں اسلم اقبال، عمر سرفراز چیمہ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں لانگ مارچ اور دیگر امور پر پارٹی لیڈر شپ کی مشاورت ہوئی جس میں آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
منگل, اکتوبر 7, 2025
بریکنگ نیوز
- اے کے آئی،مختلف اعصابی مسائل سے دوچار بچوں کیلئے پشاور میں ایک منفرد اور خیراتی ادارہ
- کوہاٹ میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکار شہید، ایف سی حوالدار زخمی
- پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کو وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی پیشکش کردی
- دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے، ملائشین وزیراعظم
- بلوچستان میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان میں جھڑپ کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک
- شَرجِیل میمن کا سیاسی وار: اتحادیوں میں پھوٹ ڈالنے کا فن
- پنجاب حکومت پیپلز پارٹی کی آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ہے، یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، شرجیل میمن
- ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دیدی