Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نےماہ رمضان کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

پشاور۔خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نےماہ رمضان کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ماہ صیام کے دوران پشاورمیں6ہزارکاروائیاں کی گئیں ۔ایک ماہ میں12 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف کیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے گذشتہ ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کےمطابق رمضان المبارک کےدوران صوبائی درالحکومت پشاورکےمختلف علاقوں میں6ہزارکاروائیاں کی گئیں۔جن میں اشیائے خوردونوش کے156یونٹس و فیکٹریوں کو سیل کیاگیا۔ماہ صیام کےدوران2000کلوگرام ملاوٹی چائے،1900کلوگرام مضرصحت نمک،چالیس ہزار لیٹر سےزائد مضرصحت مشروبات،4200کلوگرام مضرصحت مصالحے،بارہ ہزارلیٹر مضرصحت دودھ تین ہزارکلوگرام سےزائد بیکری آٹیمزکو تلف کیا گیا ۔ور 1500 کلوگرام سے زائد غیر معیاری کلرز اور اتنی ہی مقدار میں غیر معیاری گوشت کو ٹھکانےلگایاگیا۔

مختلف ناکہ بندیوں کےدوران دودھ کےتین سوپچاس سےزائد نمونوں کاتجزیہ کیاگیا۔رپورٹ کےمطابق پندرہ سوکےقریب اصلاحی نوٹسزکا اجراہوا۔عوام کی جانب سےدرج کئےگئے123شکایات پرکامیاب کاروائیاں کی گئیں۔فوڈ اتھارٹی نےڈی آئی خان میں پنجاب سےداخل ہونے والےچاردودھ ٹینکرزکےنمونے لئے۔ تجزیہ پر دو ٹینکرز میں ملاوٹ پائی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.