اسلام آباد(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس فیصلے کی کاپی نہیں تو فیصلہ کیسے سنایا گیا۔ اراکین نے دستخط کہاں کیے؟
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب بند کمروں کے فیصلوں کا زمانہ گزر چکا ہے۔ پاکستان کے لوگ فیصلے اپنے سامنے ہونا دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی واحد وفاقی جماعت کے سربراہ کو نااہل کیا گیا۔ عمران خان نے کوئی اپیل نہیں کی۔ لیکن پھر بھی پورے پاکستان میں لوگ نکلے۔
انہوں نے کہا کہ قومی لیڈر کو نااہل کرنے کا مطلب ملک کو کمزور کرنا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے وفاقی کابینہ اراکین کے ساتھ مل کر کھیل کھیلا۔ مخصوص نشستوں پر استعفے منظور کیے۔ لیکن عوام نے وہاں بھی عمران خان کو منتخب کیا۔ ملک میں سازشیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو 24 گھنٹے ہونے والے ہیں تاحال ہمیں کوئی کاپی نہیں ملی۔
فواد چودھری نے کہا کہ 24 گھنٹے ہو گئے الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا۔ اگر فیصلے کی کاپی نہیں تو پھر الیکشن کمیشن نے سنایا کیا؟۔ اراکین کے دستخط کے بغیر کیسے فیصلہ دیا؟۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں تبدیلی کا امکان ہے جس طرح فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ تبدیل کیا گیا۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف فیصلے میں حکومت کی پسندیدہ چیزیں شامل کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ روز کا فیصلہ 22 کروڑ لوگوں کے منہ پر طمانچہ تھا۔ آصف زرداری اور نواز شریف کا توشہ خانہ کیس 10 سال سے زیر التوا ہے۔ 11 سو ارب روپے کی کیسز ختم ہو رہے ہیں۔ اس لیے لانگ مارچ اور انقلاب کی طرف جانا پڑے گا۔
پیر, ستمبر 9, 2024
بریکنگ نیوز
- ہم ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں ،صدرآصف زرداری
- بنگلادیش کی عبوری حکومت کا بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا فیصلہ
- چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار
- رؤف حسن اور بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے کی پاکستان مخالف گفتگو بے نقاب
- صحافیوں کو دھمکیاں اور نازیبا الفاظ کا استعمال،سینئر صحافیوں نے وزیراعلیٰ گنڈاپور سے معافی کا مطالبہ کردیا
- پی ٹی آئی کیلئے لوگ نہیں نکلے،انہیں زبردستی جلسے کیلئے لایا گیا،وفاقی وزرا
- جنوبی وزیرستان میں بم دھماکہ،پولیس اہلکاروں سمیت 11افراد زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا مدت ملازمت میں توسیع سے صاف انکار