اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اہم عسکری عہدوں پر تعیناتی کے معاملات ۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے معمول کی سرگرمیاں منسوخ کر دیں۔
ذرائع کے مطابق اہم تعیناتی پر مشاورت کے لیے وزیر دفاع خواجہ آصف وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔ شہبازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے لیے بھجوائے گئے ناموں کے پینل کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پینل میں شامل ناموں کی پروفائل پر بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق اہم تقرریوں کے معاملے پر وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں سے حتمی مشاورت کریں گے۔ مشاورتی اجلاس کے بعد اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
منگل, جولائی 15, 2025
بریکنگ نیوز
- برطانیہ کا پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
- اپوزیشن کا بڑا دعویٰ: خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں 50 فیصد نشستیں جیتیں گے
- خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں
- 14 سے 17 جولائی ملک کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب کا خدشہ
- پختونخوا کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صوبائی حکومت کو گیلپ سروے میں مسترد کر دیا
- لکی مروت میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق
- بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی میں اضافہ، رواں سال 60 سے زائد افراد شہید
- انسپکٹر جنرل ایف سی ساؤتھ کی کیڈٹ کالج وانا میں طلبا سے خصوصی ملاقات