Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, نومبر 24, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان شاہینز نے ایشیاکپ رائزنگ سٹارز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
    • سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے ہرادیا
    • اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان
    • خیبر پختونخوا میں سپیشل برانچ پولیس کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری
    • افغانستان کیلئے پاک افغان سرحدوں کی بندش کا مجموعی نقصان 200 ملین ڈالر سے متجاوز
    • پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا 27ویں ترمیم کی حمایت کا اعلان، مشترکہ اعلامیہ جاری
    • خیبرپختونخوا اور پنجاب میں قومی اور صوبائی اسملی کے 13 حلقوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری
    • سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بجلی کی قیمتوں میں بھی بتدریج کمی لائینگے، خرم دستگیر
    اہم خبریں

    بجلی کی قیمتوں میں بھی بتدریج کمی لائینگے، خرم دستگیر

    اکتوبر 11, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    بجلی کی قیمتوں میں بھی بتدریج کمی لائینگے، خرم دستگیر
    بجلی کی قیمتوں میں بھی بتدریج کمی لائینگے، خرم دستگیر
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت میں بھی بتدریج کمی لائیں گے۔  تھرکول سے پیدا ہونے والی بجلی ملک کیلئے تحفہ ہے۔ دسمبر میں تھرکول سے بجلی کی پیداوار 1320 میگاواٹ اور آئندہ سال موسم گرما تک 2640 میگاواٹ ہو جائے گی۔ اسلام کوٹ، حیدر آباد ریل لنک سے ملک بھر میں سستے کوئلہ کی ترسیل ممکن ہو گی۔ دنیا سے 400 ڈالر فی ٹن کی قیمت پر ملنے والا کوئلہ تھر سے 40 ڈالر فی ٹن میں دستیاب ہو گا۔ تھرکول سے گیس اور سیمنٹ سمیت دیگر صنعتوں کو بھی فائدہ ہو گا۔ تیل کی قیمت، ڈالر کی قدر اور بجلی کی طلب میں کمی کے باعث فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس بند کر دیئے ہیں۔
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل تھر میں 330 میگاواٹ کے حبکو پاور پلانٹ کا افتتاح کیا جو تھر کے کوئلہ سے چل رہا ہے۔ اس سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ اب تھر کول سے بجلی کی پیداوار990 میگاواٹ ہے۔  اس سے پہلے اینگرو تھرکول منصوبہ سے 2019 میں 660 میگاواٹ پیداوار شروع ہوئی تھی۔ دسمبر میں تھر نووا کے منصوبہ سے 330 میگاواٹ کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ جس کے بعد مجموعی طور پر دسمبر میں 1320 میگاواٹ بجلی تھر کے کوئلہ سے پیدا ہو گی۔  شنگھائی الیکٹرک کا کوئلہ سے چلنے والا پاور پلانٹ جو چار سال سے بدنیتی کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہا۔ وہ بھی اگلے سال 1320 میگاواٹ پیداوار شروع کر دے گا۔ اگلے موسم گرما تک تھرکول سے2640 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ یہ ایک تاریخی پیشرفت ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ابتدائی تخمینہ کے مطابق تھر میں 175 ارب ٹن کوئلہ کے ذخائر موجود ہیں۔ اسے 13 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بلاک ون اور ٹو میں مائننگ شروع ہے۔ وزیراعظم نے خواتین ڈمپر ڈرائیورز سے بھی ملاقات کی۔ تھر پارکر جہاں غربت زیادہ تھی نواز شریف اور آصف زرداری کی مشترکہ کاوش سے جلد ترقی یافتہ علاقوں میں شامل ہو جائے گا۔ وہاں پانی کی فراہمی اور دیگر سہولیات دی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم نے پچھلے ہفتہ ایک منصوبہ کی منظوری دی تھی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر اسلام کوٹ سے حیدرآباد تک ریلوے لائن بچھائیں گی۔ یہ منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ جس سے پورے ملک میں مقامی اور سستا کوئلہ ریل کے ذریعے پہنچایا جا سکے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آج 17 پیسے کم ہوگئی
    Next Article وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا
    Saqib Butt

    Related Posts

    اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان

    نومبر 23, 2025

    خیبر پختونخوا میں سپیشل برانچ پولیس کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری

    نومبر 23, 2025

    افغانستان کیلئے پاک افغان سرحدوں کی بندش کا مجموعی نقصان 200 ملین ڈالر سے متجاوز

    نومبر 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان شاہینز نے ایشیاکپ رائزنگ سٹارز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    نومبر 23, 2025

    سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے ہرادیا

    نومبر 23, 2025

    اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان

    نومبر 23, 2025

    خیبر پختونخوا میں سپیشل برانچ پولیس کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری

    نومبر 23, 2025

    افغانستان کیلئے پاک افغان سرحدوں کی بندش کا مجموعی نقصان 200 ملین ڈالر سے متجاوز

    نومبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.