Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 19, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا
    • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک
    • کوئٹہ: دو گاڑیوں میں تصادم، حادثے میں 10 افراد جاں بحق،27 افراد زخمی
    • خیبر ڈیجیٹل، کیم ٹیک اور ٹی ایم یو سی کے درمیان ایم او یو، طلبہ کو عملی میڈیا تربیت فراہم کرنے پر اتفاق
    • پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
    • پاکستان اور برطانیہ کے جیولوجیکل اداروں کے درمیان معاہدہ، معدنی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم پیش رفت
    • پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے شینزو 24 خلائی مشن کے ذریعے خلا میں جانے کے لیے تیار
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاک افغان سرحد پر بلوچستان میں پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی، 50 سے زائد مقامات پر آپریشن جاری
    بلوچستان مارچ 4, 2026

    پاک افغان سرحد پر بلوچستان میں پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی، 50 سے زائد مقامات پر آپریشن جاری

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد (4 مارچ 2026)  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 3 اور 4 مارچ کی درمیانی شب پاک افغان سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر سخت جوابی فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن سرحد پار سے مبینہ دہشت گردی کی سرگرمیوں کے ردعمل میں کیا جا رہا ہے، جس میں کالعدم عناصر کے ٹھکانوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد دراندازی روکنا، دہشت گرد نیٹ ورکس کو نقصان پہنچانا اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات کا خاتمہ کرنا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 50 سے زائد مقامات پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ آپریشن میں جدید اور بھاری ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں، جن میں براہ راست اور بالواسطہ فائرنگ کے نظام، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل، راکٹ لانچرز، طویل فاصلے تک مار کرنے والے مارٹر، ہلکی و بھاری توپخانہ، مین بیٹل ٹینک اور سوارم ڈرونز شامل ہیں۔ یہ ڈرونز زمینی دستوں کے ساتھ مربوط ہو کر مخصوص اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    کارروائی بلوچستان کے حساس سرحدی سیکٹرز میں جاری ہے، جن میں شامل ہیں:

    • قلعہ سیف اللہ: پشین، لوئے بند اور بادینی سیکٹر

    • ژوب: سمبازہ اور گھڈوانہ سیکٹر

    • نوشکی: جانی اور غزنالی سیکٹر

    • چلتن رینجز: گلستان، دوبندی اور ششکا سیکٹر

    حکام کا کہنا ہے کہ ان علاقوں کو مبینہ طور پر سرحد پار دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور نقل و حرکت کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک سرحد پار خطرات کو مکمل طور پر غیر مؤثر نہیں بنا دیا جاتا اور سرحدی علاقوں میں دفاعی توازن بحال نہیں ہو جاتا۔

    پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری، سرحدوں کے تحفظ اور شہریوں کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اور فیصلہ کن اقدام اٹھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ یہ پیش رفت پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جہاں دونوں اطراف سے الزامات اور جوابی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کا افغان حکومت سے نور ولی محسود اور حافظ گل بہادر کی فوری حوالگی کا مطالبہ
    Next Article امریکا کے ایران میں وسیع حملے، ہزاروں اہداف تباہ، ایران کی جانب سے 500 میزائل داغے گئے
    Web Desk

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 19, 2026

    کوئٹہ: دو گاڑیوں میں تصادم، حادثے میں 10 افراد جاں بحق،27 افراد زخمی

    نومبر 19, 2026

    خیبر ڈیجیٹل، کیم ٹیک اور ٹی ایم یو سی کے درمیان ایم او یو، طلبہ کو عملی میڈیا تربیت فراہم کرنے پر اتفاق

    نومبر 18, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

    نومبر 19, 2026

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 19, 2026

    کوئٹہ: دو گاڑیوں میں تصادم، حادثے میں 10 افراد جاں بحق،27 افراد زخمی

    نومبر 19, 2026

    خیبر ڈیجیٹل، کیم ٹیک اور ٹی ایم یو سی کے درمیان ایم او یو، طلبہ کو عملی میڈیا تربیت فراہم کرنے پر اتفاق

    نومبر 18, 2026

    پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    نومبر 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.