تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے پولیس کو گرفتاری دے دی۔ تحریک انصاف کے رہنما نے دھمکی آمیز آڈیو جاری کی تھی اور عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی دی تھی، پولیس کو بھی دھمکایا تھا۔
علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائی کورٹ ڈیرا اسماعیل خان بینچ کے گیٹ پر گرفتاری دی، اس سے پہلے انہوں نے گرفتاری سے مسلسل انکار کیا تھا۔
وفاقی وزیر سینیٹر فیصل سبزواری اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا، سابق صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار شعیب شاہین اور نائب صدر لاہور ہائی کورٹ بار ربیعہ باجوہ نے دفعہ 124 اے کے خاتمے کے بعد 124 اے کے تحت علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔