پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر نئی جماعت قائم ہوگئی اور استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے اپنی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ملک بھر سے سو کے قریب رہنماؤں نے شرکت کی۔ سندھ سے عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، کے پی کے سے اجمل وزیر عشائیے میں شریک ہوئے۔ پنجاب سے مراد راس، فیاض چوہان، فردوس عاشق اعوان، نعمان لنگرٹیال اور نوریز شکور شریک ہوئے۔ سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے علیم خان کے گھر عشائیہ میں نئی جماعت کا اعلان کیا۔ ترین گروپ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین آج پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی اور منشور کا اعلان کرینگے۔
پیر, جون 23, 2025
بریکنگ نیوز
- خیبرپختونخوا حکومت اپنے ہی دعووں سے مکر گئی،بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کئے بغیر بجٹ منظور
- قومی سلامتی کمیٹی کی ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت، ایران کے دفاع کے حق کی بھی توثیق
- طاقت اور تقدیر کا تصادم
- پاکستان کا ایٹمی پروگرام، زیرو سے ہیرو تک کا سفر!
- کیش لیس نظام کو فروغ دینے کیلئے ڈیجیٹل لین دین کو آسان بنانے کی ہدایت
- امریکی بی-ٹو بمبار طیاروں نے ایران پر حملے کے لیے کس ملک کی فضائی حدود استعمال کیں؟
- وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر زور
- امریکی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، وزیراعظم کا ایرانی صدر سے اظہارِ یکجہتی