حج آپریشنز کے دوران سعودی عرب میں دواؤں اورخوراک کےٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہو ہے ۔جس پرسابق ڈائریکٹرجنرل حج ساجدمنظوراسدی کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرمذہبی امورطلحہ محمود کا کہنا ہے ساجدمنظوراسدی کیخلاف شکایات موصول ہوئی اورکچھ شواہد بھی ملےہیں، تحقیقات میں ساجد منظوراسدی کیخلاف کرپشن ثابت ہوئی تو معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا جائے گا ۔ فریضہ حج کے دوران اور بعد میں حج سے متعلق آڈٹ کیاجائے گا،کوئی بھی آفیسر یا ملازم کرپشن میں ملوث پایا تو کوئی معافی نہیں ملےگی۔ طلحہ محمود نے واضح کیا کہ معاونین حج نےحاجیوں کی خدمت میں کوتاہی کی توڈی پورٹ کردیا جائے گا اور حج اخراجات بھی انہی سے لیے جائیں گے ۔
حج آپریشنز کے دواؤں اورخوراک کےٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کا انکشاف، سابق ڈی جی کے خلاف تحقیقات شروع
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read
Previous Articleحکومت ڈٹ گئی، عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی
Next Article 9 مئی کے واقعات میں کن افراد کو معافی ملے گی؟