پشاور(وحید الرحمن) معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر کچھ وزرا اور اراکین میں اختلافات ہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر تمام اراکین کو اپنی رائے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے رکھنے کی مکمل آزادی ہے۔ کچھ وزرا اور ارکان میں اختلافات ہیں۔ پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے تو پھر بات بن سکتی ہے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ صرف خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے مرکزی حکومت پرپریشرنہیں ڈال سکتے۔ اراکین کی رائے ہے کہ جب تک پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا جاتا۔ اس وقت تک کے پی اسمبلی کو بھی روکا جائے۔
انھوں نے کہا کہ تمام اراکین کو اپنی رائے عمران خان کے سامنے رکھنے کی مکمل آزادی ہے۔ اب تک عمران خان نے کوئی تاریخ نہیں دی وہ سب کی رائے لے رہے ہیں۔
ہفتہ, اگست 2, 2025
بریکنگ نیوز
- ایرانی صدر مسعود پزشکیان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- لکی مروت: سر بند میں گولہ پھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق، 12 افراد زخمی
- پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- خیبرنیوز کا قابل توجہ اور سیاسی حالات حاضرہ پہ مبنی پروگرام کراس ٹاک
- پاکستان ڈائریکٹرز پروڈیوسرز رائٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی سیکرٹری کلچرل سے ملاقات
- اچھے کپڑوں اور گاڑی سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی، حرا مانی
- بلوچستان بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیشن نظر 15دن کیلئے دفعہ 144نافذ
- شاہدرہ: اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 29 مسافر زخمی