چاغی(ویب ڈیسک)نوجوان ثناء اللہ نوتیزئی کے قتل کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے لواحقین نے دالبندین میں پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ بند کر دی۔ بعدازاں پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے شاہراہ کو کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق ثناء اللہ نوتیزئی کو گزشتہ شب دالبندین میں قتل کیا گیا تھا۔ جس کے خلاف لواحقین اور مقامی افراد کی بڑی تعداد گزشتہ رات سے احتجاج کر رہے ہیں۔
مقتول کے لواحقین کی جانب سے جاری احتجاج کے باعث پاکستان کو ایران سے ملانے والی شاہراہ بند ہے۔ جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
لواحقین نے احتجاج کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ قتل میں نامزد 5 افراد کو جلد گرفتار کیا جائے۔ جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوتے احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ حکومت پاکستان ضلع چاغی میں اپنی رٹ یقینی بنائے۔
بعدازاں لواحقین نے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی چاغی سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا ۔ پاک ایران شاہراہ بحال کر دی ہے۔
جمعرات, اکتوبر 22, 2026
بریکنگ نیوز
- خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف
- پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
- خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
- بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت
- پاکستان کا پہلا خلاباز چین سے خلائی سفر کے لیے تیار
- فارما ایشیا 2026ء کراچی: دوسرے روز بھی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی بھرپور شرکت
- چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام محکموں کو خریداری کے عمل کا جائزہ لینے اور اصلاحات کی ہدایت

