Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 30, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بانی پی ٹی آئی کے رہا نہ ہونے کے پیچھے وجوہات کیا ہیں ؟
    • بانی سے ملاقات کروانے کیلئے بیرسٹر گوہر کی صاحب اقتدار سے بھیک
    • پشاور میں 20 کلو آٹا کا تھیلا 2700 روپے میں فروخت کیا جارھا ھے عوام کا شدید ردعمل۔۔۔۔
    • فنکاروں کی عزت نفس کو مجروح ھونے نہیں دیا جائے گا رشید سہیل پراچہ۔
    • لکی مروت کے عوام کو 10 سال پسماندہ رکھنے والوں کو انشااللہ آئندہ عبرتناک شکست دیں گے۔۔۔ سلیم سیف اللہ۔۔۔۔
    • ھارون باچہ کے بھانجے گل ورژن باچہ کا نغمہ عالمی امن اور امید کے نغمات میں شامل کرلیا گیا۔۔۔۔
    • دیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، سردی میں مزید اضافہ ہوگیا
    • 50 ویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ پشاور کور نے جیت لی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سب سے پہلے ہم نے حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی میں بات چیت کا آغاز کروایا۔ افغان عبوری وزیر خارجہ
    افغانستان

    سب سے پہلے ہم نے حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی میں بات چیت کا آغاز کروایا۔ افغان عبوری وزیر خارجہ

    مئی 8, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیرخان متقی کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اورتحریک طالبان پاکستان سے گزارش ہے کہ بیٹھ  کر بات کریں۔ اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ طالبان نے کبھی نہیں کہا کہ خواتین کی تعلیم غیر اسلامی ہے یا اس پر پابندی ہے۔ خواتین کی تعلیم کے بارے میں صرف اتنا کہا گیا کہ اگلے احکامات تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

    افغان عبوری وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین کسی صورت کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی سے گزارش ہے کہ بیٹھ  کر بات کریں۔ سب سے پہلے ہم نے حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی میں بات چیت کا آغاز کروایا۔ ہم کسی صورت پاکستان کی سرزمین پر خون خرابہ اور بدامنی نہیں چاہتے۔ پاکستان اور افغانستان کو سنگین سیکورٹی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین ہمسائیگی سے آگے کے تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک تاریخی، مذہبی، معاشرتی، جغرافیائی اور عوامی رشتوں میں بندھے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کو بنیادی ڈھانچے خصوصاً ریل روڈ، راہداری منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

    افغان عبوری وزیرخارجہ نے کہا کہ جب طالبان نے حکومت سنبھالی تو کابل میں قائم گزشتہ حکومت صرف غیر ملکی امداد پر چل رہی تھی۔ ہمارے اداروں کے پاس اخراجات پورے کرنے کے بھی پیسے نہیں تھے۔ ہماری حکومت نے  20 ماہ میں چیلنجز پر قابو پانے کی کوشش کی۔ ورلڈبینک کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں مہنگائی کم ہوئی افغان کرنسی کی قدر مستحکم ہوئی۔ افغان حکومت نے بیرونی امداد کے بغیر 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کا بجٹ پیش کیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآڈیو لیک: ثاقب نثار کو بیٹے سمیت خصوصی کمیٹی میں طلب کیا جائے گا
    Next Article توہین پارلیمنٹ جرم قرار دینےکی تحریک قومی اسمبلی میں پیش
    Web Desk

    Related Posts

    بانی سے ملاقات کروانے کیلئے بیرسٹر گوہر کی صاحب اقتدار سے بھیک

    دسمبر 30, 2025

    دیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، سردی میں مزید اضافہ ہوگیا

    دسمبر 30, 2025

    50 ویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ پشاور کور نے جیت لی

    دسمبر 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بانی پی ٹی آئی کے رہا نہ ہونے کے پیچھے وجوہات کیا ہیں ؟

    دسمبر 30, 2025

    بانی سے ملاقات کروانے کیلئے بیرسٹر گوہر کی صاحب اقتدار سے بھیک

    دسمبر 30, 2025

    پشاور میں 20 کلو آٹا کا تھیلا 2700 روپے میں فروخت کیا جارھا ھے عوام کا شدید ردعمل۔۔۔۔

    دسمبر 30, 2025

    فنکاروں کی عزت نفس کو مجروح ھونے نہیں دیا جائے گا رشید سہیل پراچہ۔

    دسمبر 30, 2025

    لکی مروت کے عوام کو 10 سال پسماندہ رکھنے والوں کو انشااللہ آئندہ عبرتناک شکست دیں گے۔۔۔ سلیم سیف اللہ۔۔۔۔

    دسمبر 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.