اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر حملے کے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت عظمیٰ نے وفاق اور پنجاب کی رہائی کیخلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔
سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم کو سزا پوری ہونے کے باوجود رہا نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔
درخواست گزار کے وکیل حشمت حبیب کا کہنا ہے کہ ان کا موکل رانا تنویر عمر قید کی سزا پوری کر چکا ہے۔ سزا پوری ہونے کے باوجود رانا تنویر کو رہا نہیں کیا جا رہا۔ عمر قید کی مدت 14 سال ہے۔ میرے موکل کو جیل میں قید تقریباً 20 سال ہو چکے ہیں۔
سپریم کورٹ نے وفاق اور پنجاب کی رہائی کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کردیں۔ سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔
یاد رہے کہ رانا تنویر کو 2005 میں سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ رانا تنویر حسین کو31 دسمبر2003 کو پنڈی پمپ حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر رانا تنویر کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
جیل حکام کی جانب سے سزا پوری ہونے کے باوجود رانا تنویر کو رہا نہیں کیا جارہا تھا۔ سپریم کورٹ نے رہائی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے وفاق و پنجاب کی اپیلیں خارج کر دیں۔
جمعہ, جنوری 3, 2025
بریکنگ نیوز
- مذاکرات کامیاب،خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم کرلیے
- معروف اداکاره نیلم منیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز
- مذاکرات،پی ٹی آئی نے حکومت کے سامنے دو مطالبات رکھ دئیے
- وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پارا چنار امن معاہدے کو کامیاب بنانے والے مبارکباد کے مستحق ہیں،وزیراعظم شہبازشريف
- سوشل میڈیا کے منفی استعمال کے نقصانات ھماری روزمرہ زندگی پر اثرانداز ھو رھے ہیں۔۔ پروفیسر ناصر کریم
- کرپشن کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں نہ کوئی ٹھوس ثبوت ہیں۔۔ ڈاکٹر شفقت ایاز
- خیبر نیوز کا ٹاک شو مرکہ مقبولیت کے عروج پر