Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لاہور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ روکنے کےلئے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو فیصلے کا اختیار دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں تاجر نعیم میر کی لانگ مارچ روکنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت جسٹس جواد حسن نے کی۔
عدالت عالیہ نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو7 روز میں درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ روکنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.