اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں الیکشن التوا کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان کی جانب سے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔
اٹارنی جنرل کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مقدمہ نہ سنے۔
اٹارنی جنرل کی 7 صفحات پر مشتمل متفرق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ازخودنوٹس کیس نہ سننے والےججزپر مشتمل عدالتی بینچ بنایا جائے۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کی سماعت آج ساڑھے گیارہ بجے کرے گا، عدالت نے آج سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری خزانہ کو طلب کر رکھا ہے۔