اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ طالبان کی عبوری افغان حکومت فوری طور پر تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔
وزارت خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ اور بعد میں دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کیا ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اور اس سلسلے میں پاکستان اور عالمی برادری میں مشاورت جاری ہے۔ افغان حکومت تسلیم کرنا ایک اہم سنجیدہ مسئلہ ہے۔
خیال رہے دفتر خارجہ کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے۔ جب حال ہی میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ حالیہ مذاکرات کا “کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا”۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں سوات کے شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ حال ہی میں خبردار کیا تھا کہ اگر دہشت گردوں کو لگام نہ دی گئی تو وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔
سوات کی تحصیل چارباغ اور شانگلہ کے علاقے الپوری میں احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔ چارباغ میں اسی ہفتے کے آغاز میں ایک اسکول وین عسکریت پسندوں کی فائرنگ کی زد میں آ گئی تھی۔ جس میں ڈرائیور ہلاک اور دو طالب علم زخمی ہو گئے تھے۔
بدھ, دسمبر 31, 2025
بریکنگ نیوز
- ڈھاکہ میں اسپیکر ایاز صادق سے بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات
- این آر او کس نے لیے یہ پوری دنیا جانتی ہے، شفیع جان
- بانی تحریک انصاف کو کوئی این آر او نہیں ملےگا، گورنر فیصل کریم کنڈی
- پشاور: پاکستان مخالف بیان دینے والا افغان شہری گرفتار
- افغان طالبان کی علم دشمن پالیسیاں، کتب پر پابندیاں، فکری آزادی خطرے میں
- جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا پاکستانی سرحد کے قریب فضائی مشقوں کا اعلان
- پشاور پولیس کا نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
- نئے سال کے موقع پر مری میں دفعہ 144 نافذ، مال روڈ پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت

