Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 15, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برطانیہ کا پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
    • اپوزیشن کا بڑا دعویٰ: خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں 50 فیصد نشستیں جیتیں گے
    • خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں
    • 14 سے 17 جولائی ملک کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب کا خدشہ
    • پختونخوا کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صوبائی حکومت کو گیلپ سروے میں مسترد کر دیا
    • لکی مروت میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق
    • بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی میں اضافہ، رواں سال 60 سے زائد افراد شہید
    • انسپکٹر جنرل ایف سی ساؤتھ کی کیڈٹ کالج وانا میں طلبا سے خصوصی ملاقات
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عوام کی جیبوں پر بجلی بلوں کے ذریعے مزید 2 ہزار ارب روپے کا ڈاکہ مارنے کی تیاری
    اہم خبریں

    عوام کی جیبوں پر بجلی بلوں کے ذریعے مزید 2 ہزار ارب روپے کا ڈاکہ مارنے کی تیاری

    اگست 28, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    غربت کے مارے عوام کی جیبوں پر بجلی بلوں کے ذریعے مزید  2 ہزار ارب روپے کا ڈاکا مارنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ملاکر عوام کو فی یونٹ بجلی 52 روپے تک پڑنے لگی ہے۔

    اگست کے بجلی بلوں میں صارفین پر 15روپے فی یونٹ تک کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، یکم جولائی کوبجلی کی قیمت فی یونٹ ساڑھے 7 روپے تک بڑھائی گئی لیکن اس کی مکمل وصولی نہ ہوئی، پھراگست میں صارفین سے 2 ماہ کی یکمشت وصولی کرلی گئی۔

    ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بھی وصو ل کی جارہی ہے، رہی سہی کسر بجلی پرعائد ٹیکس نے پوری کر دی، مجموعی طور پر ایک سال میں بجلی صارفین پر ڈیڑھ ہزار ارب روپے کابوجھ منتقل کر دیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق آئندہ مہینوں میں بجلی اور بھی مہنگی ہوگی کیوں کہ  عوام کی جیبوں پر بجلی بلوں کے ذریعے مزید 2 ہزار ارب روپے کا ڈاکا مارنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

    کیپیسیٹی چارجز کے نام سے مارے جانےوالا یہ ڈاکا اُس بجلی کی مد میں ہے ، جو بنائی تو گئی لیکن عوام نے استعمال نہیں کی۔  بجلی بنانے والی کمپنیوں کے ناقص نظام اورحکومتی اداروں کی نا اہلی کے باعث عوام ناکردہ گناہوں کا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہیں۔

    دوسری جانب بجلی کے بھاری بھرکم بلوں پر پاکستان بھر میں عوام سراپا احتجاج ہیں، عوام کی جانب سے ناصرف بجلی کے بلوں کو نذر آتش کیا گیا بلکہ حکومت سے ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بروز ہفتہ 2 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    اس کے علاوہ پشاور میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف عوامی ردعمل کے پیش نظر الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پولیس سے سکیورٹی مانگ لی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleملک کے مختلف شہروں میں بجلی کے بل زیادہ آنے پر دوسرے روز بھی احتجاج
    Next Article ضلع خضدار میں مینگل قبیلے کے دو متحارب گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری، معمولات زندگی مفلوج
    Web Desk

    Related Posts

    برطانیہ کا پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان

    جولائی 15, 2025

    اپوزیشن کا بڑا دعویٰ: خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں 50 فیصد نشستیں جیتیں گے

    جولائی 15, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں

    جولائی 14, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برطانیہ کا پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان

    جولائی 15, 2025

    اپوزیشن کا بڑا دعویٰ: خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں 50 فیصد نشستیں جیتیں گے

    جولائی 15, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں

    جولائی 14, 2025

    14 سے 17 جولائی ملک کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب کا خدشہ

    جولائی 14, 2025

    پختونخوا کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صوبائی حکومت کو گیلپ سروے میں مسترد کر دیا

    جولائی 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.