Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 19, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
    • ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی
    • نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا
    • باجوڑ اور بنوں میں مختلف کاروائیاں، مزید 23 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
    • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 15 دہشتگرد ہلاک
    • وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات شفیع جان کا خیبرٹیلی ویژن پشاور سنٹر کا دورہ۔۔۔۔
    • درہ آدم خیل کے غیور عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔۔  ملک لطیف افریدی 
    • پشاور سے افغان مہاجرین کی واپسی نہ ھونے کے برابر ھے مختلف علاقوں میں بدستور قیام پزیر۔۔۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کی شہادت کے غم میں ملک بھر میں مجالس کا سلسلہ جاری
    اہم خبریں

    نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کی شہادت کے غم میں ملک بھر میں مجالس کا سلسلہ جاری

    جولائی 28, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کی شہادت کے غم میں ملک بھر میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ آج نویں محرم الحرام کے روز لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ علم و ذوالجناح کےجلوس برآمد ہوں گے جن میں نبی کے گھرانے پر یزیدی فوج کے مظالم کے غم میں نوحہ خوانی اور ماتم کیا جائے گا۔ کربلا میں تین روز تک بھوک اورپیاس کا سامنا کرنے والے اہل بیت کی یاد میں گلی محلوں میں پانی اورشربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جب کہ جگہ جگہ لنگر کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

    اسلام آباد کا مرکزی جلوس

    اسلام آباد میں 9 محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ا ثنا عشری جی6 سےبرآمدہو گا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اسی جگہ اختتام پذیر ہوگا۔ پولیس کے مطابق مرکزی جلوس کی سکیورٹی پر 1685 اہلکار و افسران تعینات ہوں گے جن میں 5 ڈی پی اوز، 14 ڈی ایس پیز اور 21 انسپکٹر بھی فرائض سر انجام دیں گے جب کہ جلوس کی سکیورٹی کے لیے رینجرز اور ایف سی بھی تعینات ہوگی۔

    کراچی کا مرکزی جلوس

    کراچی میں نویں محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ کراچی پولیس چیف نے کہا کہ سکیورٹی پلان کے مطابق فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، عوام کو تحفظ کی فراہمی میں کسی بھی طرح کی غفلت برداشت نہیں کی جائےگی۔

    پشاور کا مرکزی جلوس

    پشاور میں شہدائے کربلا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی یاد میں 9 محرم کا مرکزی جلوس آج امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر روڈ سے برآمد ہوگا، جلوس کی سکیورٹی کے لیے صدر روڈ اور اطراف کے تمام راستے مکمل سیل کردیے گئے ہیں جب کہ پشاور شہر سمیت صوبے کے 14 اضلاع میں موبائل فون سروس بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    لاہور کا مرکزی جلوس

    لاہور میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سےبرآمد ہوگیا ہے جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام کوامام بارگاہ خیمہ سادات پہنچےگا۔ محرم الحرام کے سلسلے میں شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسری لنکا کو کولمبو ٹیسٹ میں اننگز اور 222 رنز سے شکست
    Next Article خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ
    Web Desk

    Related Posts

    تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 18, 2025

    ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی

    نومبر 18, 2025

    نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا

    نومبر 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 18, 2025

    ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی

    نومبر 18, 2025

    نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا

    نومبر 18, 2025

    باجوڑ اور بنوں میں مختلف کاروائیاں، مزید 23 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

    نومبر 18, 2025

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 15 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.