لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر سرفراز چیمہ کو صوبے کا مشیر داخلہ مقرر کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی سے ایوانِ وزیر اعلی میں عمر سرفراز چیمہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران سابق وفاقی آبی وسائل وزیر مونس الہی بھی شریک ہوئے۔
دورانِ ملاقات پرویز الہی نے عمر سرفراز چیمہ کو نئی ذمہ داری سے آگاہ کر دیا۔ عمر سرفراز چیمہ نے نئی ذمہ داری پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد محکمہ داخلہ کی ذمہ داری دی گئی۔ گذشتہ روز عمران خان نے عمر سرفراز چیمہ کو محکمہ داخلہ کا قلمدان سونپنے کی منظوری دی تھی۔
ہفتہ, نومبر 23, 2024
بریکنگ نیوز
- 9 مئی مقدمات: عدالت نے 4 افغانوں سمیت 10 مجرمان کو سخت سزائیں سنا دیں
- مذہبی منافرت پھیلانے پر بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمات درج
- پی ٹی آئی کا 24 نومبرکا احتجاج منسوخ ہونے کا امکان
- بشریٰ بی بی کی سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ گفتگو ناقابل معافی جرم ہے، وزیر اعظم شہبازشریف
- افغان صوبہ بغلان میں مزار پر فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے
- خواتین کے لیے تعلیم کیوں ضروری ہے؟
- آرمی چیف کا عزم: دہشتگردوں اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑیں گے
- پی ٹی آئی دھرنا،زمینی حقائق اور پولیس؟