اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اورہنگری نے دفاعی شعبہ میں تعاون کوفروغ دینے کیلئے معاہدے پردستخط کردئیے۔
وزارت دفاع کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) حمودالزمان خان اورایڈیشنل سیکرٹری دفاع رئیرایڈمرل فیصل امین نے ہنگری کے سٹیٹ سیکرٹری برائے دفاعی پالیسی ودفاعی ترقی ڈاکٹرگسپارماروتھ کی دعوت پربڈاپسٹ کا دوروزہ دورہ کیا۔
اس موقع پرہونے والی ملاقات میں علاقائی اوربین الاقوامی سلامتی اورباہمی دلچسپی بالخصوص دفاعی تعاون سے متعلق امورپرگفتگو ہوئی۔ملاقات میں پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کابھی ذکرکیاگیا، سیکرٹری دفاع نے دوطرفہ میٹنگ کے انعقاد پرہنگری کے سٹیٹ سیکرٹری کاشکریہ اداکیا۔
ہنگری کی وزارت دفاع میں منعقدہ تقریب میں پاکستان اورہنگری کی وزارت دفاع کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق سمجھوتہ پردستخط بھی کئے گئے۔ سیکرٹری دفاع اورہنگری کے سٹیٹ سیکرٹری نے معاہدے پردستخط کئے۔اس معاہدے سے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون کیلئے مضبوط قانونی فریم ورک فراہم ہوگا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اس طرح کے دوروں کوجاری رکھنے پراتقاق کیاگیا۔ تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبہ میں تعاون کوفروغ دیا جاسکے۔
ہفتہ, دسمبر 21, 2024
بریکنگ نیوز
- ایف سی بلوچستان نے خاران شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا
- پاراچنار ٹل روڈ بندش کے خلاف نوجوانوں کا شدید احتجاج
- مدارس رجسٹریشن معاملہ، حکومت نے اتحاد تنظیمات مدارس کے تمام مطالبات مان لیے
- ضلع کرم کی موجودہ تشویشناک صورتحال سے خیبر نیوز اپنے ناظرین کو مستند معلومات فراہم کررھا ھے۔
- حصول زر کی ھوس میں فن وثقافت کو نیلام نہ کیا جائے۔ نجیب آللہ انجم
- خیبر ڈیجیٹل اور Evamp کی بدولت پشاور میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔ ڈاکٹر نیاز علی خان
- خیبر ڈیجیٹل پشاور کی رونقیں بحال کرنے میں کامیابیوں کی جانب رواں دواں
- عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے فوج کے خلاف ذہن سازی کی، 9 مئی کے مجرموں کے اعترافات