اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اورہنگری نے دفاعی شعبہ میں تعاون کوفروغ دینے کیلئے معاہدے پردستخط کردئیے۔
وزارت دفاع کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) حمودالزمان خان اورایڈیشنل سیکرٹری دفاع رئیرایڈمرل فیصل امین نے ہنگری کے سٹیٹ سیکرٹری برائے دفاعی پالیسی ودفاعی ترقی ڈاکٹرگسپارماروتھ کی دعوت پربڈاپسٹ کا دوروزہ دورہ کیا۔
اس موقع پرہونے والی ملاقات میں علاقائی اوربین الاقوامی سلامتی اورباہمی دلچسپی بالخصوص دفاعی تعاون سے متعلق امورپرگفتگو ہوئی۔ملاقات میں پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کابھی ذکرکیاگیا، سیکرٹری دفاع نے دوطرفہ میٹنگ کے انعقاد پرہنگری کے سٹیٹ سیکرٹری کاشکریہ اداکیا۔
ہنگری کی وزارت دفاع میں منعقدہ تقریب میں پاکستان اورہنگری کی وزارت دفاع کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق سمجھوتہ پردستخط بھی کئے گئے۔ سیکرٹری دفاع اورہنگری کے سٹیٹ سیکرٹری نے معاہدے پردستخط کئے۔اس معاہدے سے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون کیلئے مضبوط قانونی فریم ورک فراہم ہوگا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اس طرح کے دوروں کوجاری رکھنے پراتقاق کیاگیا۔ تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبہ میں تعاون کوفروغ دیا جاسکے۔
جمعہ, مئی 16, 2025
بریکنگ نیوز
- آپریشن بنیان مرصوص” معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یومِ تشکر منایا گیا
- پاکستان کا بھرپور جواب ،عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
- معرکہ حق میں بھارت کیخلاف عظیم فتح پرآج ملک بھر میں یوم تشکرمنایا جارہا ہے
- پشاور میں معرکہ حق کی کامیابی پر یادگار شہداء پر پروقار تقریب، مختلف مکاتب فکر کی بھرپور شرکت
- بھارت کو ایک اور دھچکا: چین نے اروناچل پردیش کا نام زنگنان رکھ دیا
- پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ
- پاک بھارت کشیدگی: سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی، بھارت عالمی سطح پر تنہا
- معرکہ بنیان مرصوص نے بھارت کو سیزفائر پر مجبور کیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید