Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad
براؤزنگ زمرہ

پشاور سٹی

پشاور: مسجد سے کم عمر طالب علم کی لاش برآمد

پشاور کی ایک مسجد میں کم عمر طالب علم کی لاش ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ یکہ توت کی حدود میں پیش آیا جہاں رشید گڑھی نامی علاقے کی ایک مسجد سے چودہ سالہ طالبعلم کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا گیا تھا، بچے کا تعلق خضدار سے بتایا جاتا ہے جو نہایت ہی کم عمری سے اسی مدرسہ میں زیرتعلیم اور گذشتہ پانچ سال سے گھر نہیں گیا تھا۔ دوسری جانب  مسجد کے پیش امام کو قتل…

عیدالاضحیٰ کے بعد کورونا کیسز میں اضافے کا امکان نہیں، ماہرین

پشاور:ماہرین نے عیدالفطر کی طرح عیدالاضحیٰ پر بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وائرس سے بڑے تعداد میں لوگ صحتیاب ہوگئے ہیں اور ان میں قوت مدافعت پیدا ہوگئی ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے پروفیسر خالد محمود کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے بعد کورونا کیسز میں اضافے کا امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ، عیدالفطر سے تھوری مختلف ہے کیونکہ میں سماجی رابطے،…

پشاور: توہین رسالت کا مبینہ ملزم جج کے سامنے قتل کر دیا گیا

پشاور میں توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو عدالت میں جج کے سامنے گولی مار دی گئی۔ فائرنگ سے توہین رسالت کا مبینہ ملزم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ ایڈیشنل سیشن جج شوکت اللہ کی عدالت میں پیش آیا، فائرنگ کے موقع پر جج شوکت اللہ عدالت میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس اہلکار سے پستول چھین کر فائرنگ کی۔ جاں…

پشاور میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 3 نوجوان قتل

پشاور کے مضافاتی علاقہ متنی شریکرہ میں نامعلوم افراد نے فرنٹیر کور(ایف سی) اہلکار سمیت 3نوجوانوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، تینوں نوجوان آپس میں ماموں اور چچازاد بھائی تھے جن کی عمریں 17 سے 24 سال کے درمیان تھیں۔ پولیس نے مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا۔ ایک ہی گھر سے بیک وقت 3نوجوانوں کے جنازے اٹھنے پر…

پشاور: ایک بارپھر روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

پشاور میں ایک بارپھر روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ تندور مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔  پشاور شہر کے بیشتر تندوروں پر روٹی 15 روپے میں فروخت کی جارہی ہے اور روٹی کی قیمت میں اضافے پر شہری پریشان ہیں۔ تندور مالکان کا کہنا ہے کہ 110گرام کی روٹی 10 روپے میں فروخت کرنے سے نقصان ہو رہا تھا اس لیے 150 گرام کی روٹی 15 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ…

پشاور:محکمہ انسداد دہشت گردی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

 پشاور میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق  دہشت گرد علاقہ غازی آباد کے ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے جس کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گھر پر چھاپے کے دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں سے…

تنخواہوں کی عدم ادائیگی: پشاور بی آر ٹی منصوبے کے سٹاف نے کام شروع کرنے سے انکار کر دیا

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بی آر ٹی منصوبے کے انجینئرز اور ٹیکینکل سٹاف نے کام شروع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دوسری جانب حفاظتی اقدامات مکمل ہونے کی گارنٹی پر غیر ملکی انجینئرز نے واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی انجینئرز نے کمپنیوں کو آگاہ کردیا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات نہیں مکمل کیے جاتے تب تک وہ کام شروع نہیں کریں گے، کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی انجینئرز اپنے ممالک…

پشاور: سمارٹ لاک ڈاؤن میں عوام اور دکانداروں نے احتیاط کا دامن چھوڑ دیا

پشاور کے مختلف علاقوں میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند کرنے کے احکامات کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، دکانداروں اور خریداروں نے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کر رکھا ہے، کورونا وائرس سے بچائو کے نہ تو احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں اور نہ ہی حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ شہر کے مختلف بازاروں میں لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ میڈیسن، ادویات، روٹی، جنرل سٹور، سبزیوں، آٹا اور دیگر خوراک کی دکانوں کے تاجروں نے…

پشاور میں بم دھماکہ، ٹریفک اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

پشاور کے معروف تجارتی مرکز اشرف رو ڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں 2 ٹریفک اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امدا د کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دیسی ساختہ 2 کلو بارودی مواد پشاور کے تجارتی مرکز اشر ف روڈ پر رامپورہ گیٹ کے قریب بجلی کے پول میں نصب کیا گیا تھا جو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ…

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پختونخوا کے صدر بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے

پشاور: ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر ڈاکٹر رضوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ ڈاکٹر رضوان کنڈی پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں فرائض انجام دے رہے تھے تاہم کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد انہوں نے خود کو ڈاکٹر ہاسٹل میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔ ڈاکٹر رضوان کنڈی کا کہنا ہے کہ حوصلہ بلند ہے اور جلد صحت یاب ہوکر دوبارہ انسانیت کی خدمت کے لیے نکلوں گا۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے خلاف…