اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ملکی معاشی حالات کے پیش نظرکفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء سرکاری گاڑیاں واپس کریں گے اور پیٹرول کم کریں گے، وفاقی وزراء اپنی تنخواہیں بھی نہیں لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزراء سرکاری دفاتر میں خزانے سے کوئی خرچ نہیں کریں گے، سرکاری دفاتر میں بجلی کا کم سےکم خرچ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، غیر ضروری غیر ملکی دوروں پر پابندی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس اور وزارتوں کے اخراجات بھی کم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت خارجہ کو فارن مشن کے اسٹاف کوکم کرنےکی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ سرکاری افسران اور وفاقی کابینہ کے ممبران کے لیے بزنس کلاس سفر پر پابندی لگادی گئی ہے،کابینہ ممبران اور سرکاری افسران فائیو اسٹار ہوٹل میں نہیں ٹھہریں گے، سرکاری تقریبات میں ڈنر اور لنچ میں ون ڈش کی پابندی ہوگی۔