لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں اس قوم کے لیے یہ جنگ لڑ رہا ہوں۔ یہ اب حتمی اور فیصلہ جنگ ہے جس کا آغاز کل ہوگا۔
عمران خان نے لاہور بار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ عمران خان نے کہا کہ یہ اب حتمی اور فیصلہ کن جنگ ہے۔ کل میں حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کرنے جا رہا ہوں۔ لاہور سے میرے مارچ کا آغاز ہوگا۔ میں اس قوم کےلئے یہ جنگ لڑ رہا ہوں۔ لاہور بار بھی اس مارچ میں بھرپور شرکت کرے۔
عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کو کہوں گا کہ وکلاء پروٹیکشن بل منظور کرے۔ وکلاء کے ہسپتال کے لیے رقم جاری کی جائے۔
دریں اثنا عمران خان کی 90 شاہراہ قائد اعظم میں پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، عمر ایوب، میاں اسلم اقبال، عمر سرفراز چیمہ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں لانگ مارچ اور دیگر امور پر پارٹی لیڈر شپ کی مشاورت ہوئی جس میں آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
جمعرات, جولائی 10, 2025
بریکنگ نیوز
- ثمر بلور نے مسلم لیگ ن کی جانب سے 2 مخصوص خالی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
- وزیر اعظم شہبازشریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کردی
- بھارت کو چین، پاکستان اور بنگلہ دیش سے خطرہ
- خودمختار ساوی کے زیرِ اہتمام انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مکالمے، ترقی اور جامع قیادت پر تاریخی سیمینار
- بونیر:تحصیل مندنڑ میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری،ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، 8 زخمی
- ڈیرہ اسماعیل خان: کار کو ٹرک کی ٹکر سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
- فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی
- تزویراتی ابلاغ اور بیانیہ: قومی وحدت اور استحکام کا نیا زاویہ